حیاتِ خالد — Page 343
حیات خالد 342 بلا د عر بیہ میں تبلیغ اسلام پہلی بار سنا۔آپ اس قدر روانی اور سہولت سے عربی میں گفتگو کرتے تھے کہ ہماری حیرت تو اپنی جگہ، عربی طلبہ کہتے تھے کہ ہم یہ مجھتے ہیں کہ گویا وہ ہمارے ہم زبان اور ہم میں سے ہی ہیں۔خوب کھل کر ان کو تبلیغ کی گئی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان پانچ فلسطینی نو جوانوں میں سے ایک کو بعد میں احمدیت قبول کرنے کی بھی توفیق عطا فرما دی۔جب یہ اطلاع حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کو ملی تو آپ نے اس پر غیر معمولی خوشی اور مسرت کا اظہار فرمایا۔