حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 15 of 923

حیاتِ خالد — Page 15

حیات خالد 15 خلفائے احمدیت کے مبارک ارشادات مجھے آپ پر بہت امیدیں ہیں۔امیدیں ہی نہیں بلکہ کامل یقین ہے کہ انشاء اللہ وفا خلوص اور بے لوث خدمت کا جو جھنڈا حضرت مولوی صاحب نے اٹھا رکھا تھا۔اب آپ اسے بلند رکھیں گے اور انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور نصرت کے ساتھ آگے ہی آگے بڑھائیں گے۔وبالله التوفيق۔الفرقان کے بارہ میں میرے بھی بعینہ وہی تاثرات اور جذبات ہیں جو آپ کے ہیں۔آپ کے بھائی جان کراچی سے تشریف لائے تھے ان سے اس بارہ میں تفصیلی گفت و شنید کے بعد یہ طے پایا تھا کہ وہ اکاؤنٹس کی موجودہ صورت کا واضح نقشہ بنا کر حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر مافی الضمیر ادا کریں۔پھر حضور جو بھی فیصلہ فرما ئیں۔نقشہ تو انہوں نے مجھے بنا کر دکھایا تھا ( حنیف صاحب نے اس بارہ میں بہت تعاون فرمایا۔فجزاه الله احسن الجزاء ) لیکن ملاقات اور اس کے نتیجہ سے مطلع نہیں فرمایا۔الفرقان کے متعلق جو ذمہ داری مجھ پر ڈالی جائے گی میں انشاء اللہ اسے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔لیکن خود اس بارہ میں کسی تجویز کا پیش کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔پہلے خیال تھا کہ حضور کی خدمت میں آپ کے خط کے اقتباسات پیش کردوں۔لیکن غالبا یہ زیادہ مناسب ہوگا کہ حضور تک آپ کے جذبات کسی اور کی معرفت جانے کی بجائے بر اور است آپ کی طرف سے پہنچیں۔آپ نے اس عاجز کے بارہ میں جن جذبات کا اظہار فرمایا ہے میں تہہ دل سے ممنون ہوں اور آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔لیکن میرا اور حضرت مولوی صاحب کا تعلق یا میرا اور آپ کا تعلق الفاظ میں بیان کا محتاج نہیں۔ایک اعلیٰ مقصد سے محبت رکھنے والے خدام کے درمیان اللہ تعالی کے فضل سے خود بخود یہ اخوت پیدا ہو جاتی ہے جو ایک بے مثل تالیف قلوب کا موجب بنتی ہے۔آپ کا غم بانٹا تو نہیں جاسکتا لیکن بغیر بانٹے ہی یہ سینکڑوں ہزاروں دوسرے ظروف میں حصہ رسدی چھلک رہا ہے۔میں نہیں جانتا کہ کیسے آپ سے اظہار ہمدردی کروں لیکن یہ جانتا ہوں کہ میرے دل میں بھی یہ غم چھلک رہا ہے۔اور حضرت مولوی صاحب کی پاکیزہ یاد کبھی دل سے مٹائی نہ جائے گی۔تاہم اللہ تعالیٰ ہمیں رجال کے نام سے یاد فرماتا ہے۔اس لئے صبر کے تمام تقاضے ہمیں پورے کرنے ہیں اور بفضلہ تعالیٰ پورے کرتے رہیں گے۔ہمیں زندگی کے دن اس طرح گزارنے ہیں کہ غم مخفی رہیں اور مسکراہٹیں ظاہر ! اچھا خدا حافظ۔اللہ تعالیٰ آپ کا ہر آن ہر گھڑی نگہبان رہے اور دین و دنیا کی حسنات سے آپ کا ظرف بھر دے اور ظرف کا دامن ہمیشہ بڑھاتا رہے۔والسلام خاکسار۔مرزا طاہر احمد