حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 138 of 923

حیاتِ خالد — Page 138

حیات خالد ضرورت نہیں۔144 مناظرات کے میدان میں پہلے آریہ مناظر نے وید کے کامل الہامی کتاب ہونے پر تقریر کی۔جس کی تردید مولوی اللہ دتا صاحب نے اس قدر زبر دست پیرائے میں کی اور ستیارتھ پرکاش سے ایسے ایسے حوالہ جات پیش کئے کہ حاضرین عش عش کر اُٹھے۔جس وقت مولوی صاحب وید کی تعلیم پیش کرتے حاضرین شرم سے منہ چھپاتے۔دوسرا مضمون " قرآن شریف الہامی کتاب تھا۔اس کے متعلق مولوی اللہ و تا صاحب نے شروع میں نہایت عالمانہ اور زبردست تقریر کی جس کا یہ اثر تھا کہ سب لوگ عالم وجد میں تھے۔سب سے بڑا اعتراض آریہ مناظر کا یہ تھا کہ اگر قرآن شریف کامل الہامی کتاب ہے تو کیا وجہ ہے ابتدائے آفرینش میں نہ اترا۔جس کا جواب مولوی صاحب نے یہ دیا کہ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے پہلی جماعت کے لڑکے کے سامنے بی۔اے کا کورس رکھ دیا جائے یا چھوٹے سے بچے کو بڑے آدمی کا لباس پہننے پر مجبور کیا جائے۔آریہ مناظر نے مجمع کو اس قدر مایوس کیا کہ بعض اشخاص تو بول اٹھے ایسے شخص کو کیوں مولوی صاحب کے مقابلہ پر کھڑا کیا گیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے نہایت کامیابی اور امن سے مناظرہ ختم ہوا۔لالہ کر پا رام صاحب وکیل پریذیڈنٹ تھے۔ان کے ہم ممنون ہیں انہوں نے احسن طریق پر اس کام کو سر انجام دیا۔اس سلسلہ میں ہم مسلمانان گجرات کے بھی ممنون ہیں کہ انہوں نے انتظام میں ہر طرح امداد دی۔ماهی خاکسار عبد العزیز سیکرٹری تبلیغ جماعت احمد یہ گجرات اخبار الفضل قادیان دارالامان: مورحه ۱۲ را پریل ۱۹۲۹ء) مولوی الله د تا صاحب مولوی فاضل جالندھری بدوملہی بھیجے گئے۔غالباً غیر احمدیوں سے مباحثہ ہوگا۔( الفضل ۱۶ جولائی ۱۹۲۹ ، صفحہ: کالم نمبر: جلد نمبر۵: زیر عنوان مسند مسیح) مولوی الله د تا صاحب جالندھری، مولوی نظام احمد صاحب مجاہد اور گلہ مہاراں ضلع سیالکوٹ مولوی غلام رسول صاحب را جیکی گلہ مہاراں (سیالکوٹ) میں مباحثہ کرنے کے بعد 4 ار جولائی کو واپس آگئے۔الفضل مورخہ ۱۹ار جولائی ۱۹۲۹ء صفحه : ز برعنوان مدینہ المسیح)