حیاتِ خالد — Page 137
حیات خالد 143 مناظرات کے میدان میں بخوبی تردید کی اور آخر میں فرمایا آریہ مناظر سے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وہ ثابت کریں انسان ہونے سے پہلے وہ کن کن جونوں کے چکر میں مقید رہے۔اگر وہ یہ ثابت نہ کر سکیں تو ان کا دعویٰ بے دلیل ہے۔نیز فرمایا یہ بتلایا جائے کہ انسان ہونے کی حالت میں تھوڑی مدت کے گناہوں کی سزا بموجب کتب مسلمہ آریہ صاحبان عرصہ دراز تک کیوں ہوگی ؟ ا مولوی صاحب کی تقریر کا کوئی معقول جواب آریہ مناظر نے نہ دیا تو سیکرٹری ایسوسی ایشن نے سید عمر شاہ صاحب سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔سید عمر شاہ صاحب نے بجائے آریہ مناظر کی تقریر کا جواب دینے اور اپنے آپ کو اسلام کا نمائندہ ثابت کرنے کے الٹا مولوی اللہ دتا صاحب کی تقریر کی تردید کرنے کی لاحاصل کوشش کی اس پر آریہ سماج کو توجہ دلائی گئی کہ مناظرہ تو مولوی اللہ و تا صاحب اور آریہ مناظر کے مابین قرار پایا ہے۔سید عمر شاہ صاحب کو کیوں کھڑا کیا گیا ہے۔اگر وہ اسلام کے نمائندہ ہیں تو آریہ مناظر کے ساتھ بحث کریں اگر نہیں تو آریوں کی طرف سے کھڑے ہوں۔آخر جب مسلمان پلک کو سید عمر شاہ صاحب کے رویہ سے معلوم ہوا کہ وہ آریہ سماج کی امداد کیلئے تشریف لائے ہیں تو غیر احمدی نوجوان ان کو مندر آریہ سماج سے باہر لے گئے۔جب سیکرٹری آریہ ایسوسی ایشن نے دیکھا کہ اب مناظرہ کرنا پڑے گا تو ادھر اُدھر کی باتوں میں وقت ضائع کرنے کی کوشش کی اور پھر لیمپ بجھا دیا جس کا یہ نتیجہ ہوا کہ جلسہ برخاست ہو گیا آریہ صاحبان کی اس کارروائی سے پبلک پر ظاہر ہو گیا کہ وہ مناظرہ سے گریز کرتے تھے اور یہ بھی ظاہر ہو گیا کہ مولوی اللہ دتا صاحب کے معقول دلائل کا وہ کوئی جواب نہیں دے سکتے تھے۔خاکسار بشیر احمد - از گجرات (پنجاب) (اخبار الفضل قادیان دارالامان : مورخه ۱۵ رفروری ۱۹۲۹ء: نمبر ۶۵: جلد ۱۶) ۲۴ / مارچ ۱۹۲۹ء) ۱۲ بجے سے گجرات میں آریوں سے زبرست مناظرہ ساڑھے چار بجے تک آریہ سماج مندر میں آریوں سے مناظرہ ہوا۔ہماری طرف سے مناظر مولوی اللہ دتا صاحب جالندھری تھے اور آریہ سماج کی طرف سے پنڈت سب دیو صاحب۔یہ مضمون زیر بحث تھا (۱) کیا وید کامل الہامی کتاب ہے۔اس کی موجودگی میں کسی دوسری کتاب کی ضرورت نہیں ؟ (۲) کیا قرآن شریف کامل الہامی کتاب ہے۔اس کی موجودگی میں کسی دوسری کتاب کی