حیات بشیر

by Other Authors

Page 99 of 568

حیات بشیر — Page 99

99 درس قرآن کریم اور درس عربی صرف ونحو کا اجراء فرمایا اور دوستوں کو تحریک فرمائی کہ وہ ان درسوں سے فائدہ اٹھائیں۔۲۲۸ حضرت مسیح موعود کی تاریخ پیدائش کی تعیین آپ کا ایک عظیم کارنامہ یہ بھی ہے کہ آپ نے اگست ۳۶ء میں گہری تحقیق کے بعد اس امر کا اعلان فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تاریخ پیدائش ۱۳ / فروری ۱۸۳۵ء بروز جمعہ ہے۔اس طرح ان تمام اعتراضات کا خاتمہ ہو گیا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عمر کے سلسلہ میں کئے جاتے تھے۔۲۲۹ الیکشن کے کام میں مصروفیت اکتوبر ۳۶ء میں چونکہ مکرم چوہدری فتح محمد صاحب سیال ناظر اعلیٰ کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے کام کے لئے عارضی طور پر نظارت علیا کے کام سے فارغ کیا گیا۔اس لئے صدر انجمن کے ریزولیوشن نمبر ۱۶۷ غ م مورخہ ۱۸ / اکتوبر ۳۶ ء کے مطابق حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو ۲۲ اکتوبر سے قائمقام ناظر اعلیٰ تجویز کیا گیا۔۱۹۳۷ء کے واقعات احمدیہ تحصیل الیکشن کو کامیاب بنانے کے لئے آپ نے متواتر اعلانات اور مضامین کے ذریعہ بٹالہ کے ووٹروں کو توجہ دلائی کہ وہ چوہدری صاحب کی مدد کریں اور پولنگ کے موقع پر کوئی دوست غیر حاضر نہ رہیں۔یہ مضامین ۳۷ ء کے ابتدائی مہینوں کے الفضل میں شائع ہوئے۔نظارت تعلیم و تربیت کا چارج الیکشن کے کام سے فراغت کے بعد حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پھر نظارت تعلیم و تربیت کا چارج لے لیا۔۲۳۱ مصری پارٹی کے خلاف حلفیہ بیان و اسی سال کی ابتداء میں مصری فتنہ اٹھا جس میں مختلف قسم کے الزامات حضرت امیرالمؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ اور جماعت احمدیہ کے بزرگوں پر لگائے گئے۔حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۲۶ جون ۱۹۳۷ء کو مسجد اقصیٰ میں ایک زبردست تقریر فرمائی جس میں ان تمام اعتراضات کے جوابات دیے اور مختلف دوستوں سے سر مجلس حلفیہ بیانات لئے گئے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی اس سلسلہ میں ایک حلفی بیان دیا۔۲۳۲؎ /