حیات بشیر

by Other Authors

Page 84 of 568

حیات بشیر — Page 84

84 مئی ۲۸ ء میں آپ نے نظارت تعلیم و تربیت کے کام کے ساتھ ساتھ ناظر اعلیٰ کے فرائض بھی سر انجام دینے شروع فرما دیے۔کلے مئی ۲۷ ء میں نظارت بہشتی مقبرہ نے توسیع بہشتی مقبرہ کی تحریک شائع فرمائی اور اس غرض کے لئے افراد جماعت سے دو ہزار روپیہ کی اپیل کی۔حضرت میاں صاحب نے بھی اس میں چندہ مرحمت فرمایا۔اگلے جولائی ۲۷ ء میں آپ نے تعلیم الاسلام اولڈ بوائز ایسوسی ایشن قادیان کی تحریک پر اپنی اور اپنے سب خاندان کیطرف سے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لاج کیلئے دو کنال زمین مرحمت فرمائی۔۱۷۲ اشاعت ”سیرت المہدی حصہ دوم“ اور ”ہمارا خدا مشتمل دسمبر ۷ء میں آپ نے ”سیرت المہدی کا حصہ دوم شائع فرمایا جو ۱۹۱ صفحات پرمن تھا۔اسی طرح دسمبر ۲۷ء میں ہی آپ کی نئی تصنیف ”ہمارا خدا بک ڈپو تالیف و اشاعت قادیان نے شائع کی۔یہ کتاب ۱۷۲ صفحات پر مشتمل تھی۔۱۹۲۸ء کے واقعات مارچ ۲۸ء میں بحیثیت ناظر تعلیم و تربیت آپ نے اس امر کی پُر زور تحریک فرمائی۔کہ دوستوں کو اپنے گھروں میں بھی قرآن شریف اور حدیث اور کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس چاہیے اور یہ درس خاندان کے بزرگ کی طرف سے دیا جانا چاہیے۔آپ نے تحریر فرمایا کہ اس درس کے لئے: جاری کرنا بہترین وقت صبح کی نماز کے بعد کا ہے لیکن اگر وہ مناسب نہ ہو تو جس وقت بھی مناسب سمجھا جائے اس کا انتظام کیا جائے۔اس درس کے موقعہ پر گھر کے سب لوگ مرد، عورتیں، لڑکے، لڑکیاں بلکہ گھر کی خدمت گاریں بھی شریک ہوں اور بالکل عام فہم سادہ طریق پر دیا جائے اور درس کا وقت بھی پندرہ بیس منٹ سے زیادہ نہ ہو تا کہ طبائع میں ملال نہ پیدا ہو۔اگر ممکن ہو تو کتاب کے پڑھنے کے لئے گھر کے بچوں اور ان کی ماں یا دوسری بڑی مستورات کو باری باری مقرر کیا جائے اور اسکی تشریح یا ترجمہ وغیرہ گھر کے بزرگ کی طرف سے ہو۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس قسم کے خانگی درس ہماری جماعت کے گھروں میں جاری ہو جائیں تو علاوہ علمی ترقی کے یہ سلسلہ اخلاق اور روحانیت کی اصلاح کیلئے بھی بہت مفید و بابرکت ہو سکتا