حیات بشیر

by Other Authors

Page 83 of 568

حیات بشیر — Page 83

83 دسمبر ۲۶ء میں سلسلہ کی طرف سے اخبار ”سن رائز“ کا اجراء ہوا تو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس کے لئے دس خریدار مہیا کرنے کا وعدہ فرمایا۔۱۲۸ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی قابلیت ۲۷ دسمبر ۲۶ء کے جلسہ سالانہ پر حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اپنی تقریر میں بیان فرمایا کہ ایک دوست نے مجھے لکھا ہے کہ قادیان میں بڑے بڑے کارکنوں پر اتنا روپیہ خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔آدھی تنخواہ پر اُن سے زیادہ لائق آدمی مل سکتے ہیں۔حضور نے اس وسوسہ کا ازالہ فرماتے ہوئے ناظران سلسلہ کی قربانیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ کس اخلاص اور فدائیت سے کام کر رہے ہیں۔اسی سلسلہ میں حضور نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا بھی ذکر کیا اور ارشاد فرمایا کہ میاں بشیر احمد صاحب ایم۔اے ہیں۔وہ ایک سو چالیس روپے لیتے ہیں۔ہمارا خاندان خاندانی حیثیت سے بھی کوئی معمولی خاندان نہیں۔ہمارے خاندان نے جو خدمات کی ہیں اُن کے لحاظ سے وہ اعلیٰ سے اعلیٰ عہدہ پر لگ سکتے ہیں۔ان کی لیاقت کا یہ حال ہے کہ انہوں نے میرے مضمون کا جو بذریعہ تار افتتاح مسجد پر لنڈن بھیجا گیا۔انگریزی میں ترجمہ کیا تھا۔اس مضمون کی انگریزی کے لحاظ سے ولایت کے ایک بڑے آدمی نے لکھا کہ وہ انگریزی کے لحاظ سے کم از کم خان بہادر عبدالقادر صاحب کی لیاقت کا مضمون تھا۔“ 119ء ۱۹۲۷ ء کے واقعات تربیتی امور کے متعلق سوالنامہ اوپر بتایا جا چکا ہے کہ حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت کے ماتحت نظارت تعلیم و تربیت کا کام دوبارہ آپ کے سپرد کیا گیا۔اس اہم کام کو سرانجام دینے کیلئے جہاں آپ نے اس امر پر بڑا زور دیا کہ جن جماعتوں میں ابھی تک سیکرٹری تعلیم و تربیت مقرر نہ ہوں وہ فوری طور پر اپنا سیکرٹری مقرر کر کے مرکز میں اطلاع دیں وہاں آپ نے تربیت سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کی نگرانی کے لئے ایک تفصیلی سوالنامہ مرتب فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ یہ تمام امور انسپکٹر تعلیم و تربیت کو اپنے دورہ میں ملحوظ رکھنے چاہئیں۔یہ سوالات جن سے ہر جماعت کی تربیتی مساعی کا بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے الفضل ۱۵ اپریل ۲۷ء میں آپ نے شائع فرما دیے۔