حیات بشیر

by Other Authors

Page 65 of 568

حیات بشیر — Page 65

65 اجتماع میں سنایا۔الفضل نے اسبارہ میں رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا کہ اس مضمون کا ایک ایک لفظ اس قدر رُوحانیت میں ڈوبا ہوا تھا اور فقرہ فقرہ اتنی برقی طاقت اپنے اندر لئے ہوئے تھا کہ کانوں سے اترتے ہوئے جذر قلب تک پہنچ جاتا اور رگ رگ میں ایمانی قوت کی رو چلا دیتا تھا۔لوگ بُت بنے بیٹھے تھے اور لیکچرار کی پوری حکومت ان کی تمامتر توجہ پر تھی۔عصر سے پہلے سوا گھنٹہ اور عصر کے بعد پچاس منٹ، دو گھنٹے میں ختم ہوا اور خاتمہ پر تمام لوگ پکار اٹھے کہ خدا اپنے پیارے نبی کے پیارے فرزندوں کو آپ پڑھاتا ہے۔۵۷ انہی ایام میں سیدنا حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے حقیقۃ النبوة تصنیف فرمائی تھی۔حضور نے چاہا کہ اس کی اشاعت سے قبل تمام مضمون دوستوں کو سنا دیا جائے۔اس غرض کے من لئے حضور نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا انتخاب فرمایا اور آپ نے یہ مضمون بھی دوستوں کو پڑھ کر سنایا۔۸۸ تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے سٹاف میں آپکا نام مارچ ۱۵ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کا پراسپکٹس سیکرٹری صاحب صدر انجمن احمدیہ قادیان کی طرف سے شائع ہوا۔اس میں سٹاف کی فہرست میں آپ کا نام ان الفاظ میں درج تھا۔”میاں بشیر احمد صاحب بی۔اے آنریری ٹیچر انہی دنوں مدرسہ احمدیہ میں لڑکے بھیجوانے کے متعلق ایک تحریک شائع ہوئی تو عملہ مدرسہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بی۔اے کا نام بطور پرنسپل درج کیا گیا۔۸۹ مبلغین کلاس کی نگرانی مبلغین کلاس کی نگرانی اور تقریر و تحریر کے میدان میں اُن کی راہنمائی کے فرائض بھی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ہی ادا فرماتے تھے۔چنانچہ اپریل ۱۵ء میں جب مبلغین کی اعلی کلاس کی دو پارٹیوں نے تجارت و زراعت پر باہم مناظرہ کیا تو الفضل نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ طلباء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے زیر تربیت بہت عمدہ ترقی کر رہے ہیں اور انہیں تقریر کرنے میں خاص ملکہ حاصل ہوتا جاتا ہے۔“ کلمۃ الفصل کی اشاعت مارچ و اپریل ۱۵ء میں مسئلہ کفر و اسلام کے متعلق آپ کا قیمتی مضمون ”کلمۃ الفصل“ کے