حیات بشیر

by Other Authors

Page 44 of 568

حیات بشیر — Page 44

44 بچانا ان ان کو ہر غم بہر حال نہ ہوں وہ دکھ میں اور رنجوں میں پا مال یہی امید ہے دل نے بتا دی فسبحان الذى اخزى الاعــــادي حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان دعاؤں کا ذکر کرتے ہوئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک دفعہ فرمایا: اپنے بچوں کی آمینوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خصوصیت سے اپنی اولاد کیلئے اس درد و سوز اور اس آہ و زاری کیساتھ دعائیں کی ہیں کہ میں جب بھی انہیں پڑھتا ہوں تو اپنے نفس میں شرمندہ ہو کر خیال کرتا ہوں کہ شاید ہماری کمزوریاں توان دعاؤں اور ان بشارتوں کی حقدار نہ ہوں مگر پھر کہتا ہوں کہ خدا کی دین کو کون روک ہے اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس عجیب وغریب شعر کو یاد کرتا ہوں کہ سکتا تیرے اے میرے مرتی کیا عجائب کام ہیں گرچہ بھاگیں جبر سے دیتا ہے قسمت کے ثمار ۲۴۴ دیبالی طلسم نے آپکو کبھی مرعوب نہیں کیا آپ نے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس دُعا کی قبولیت کا بھی ذکر فرمایا جو آمین میں کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا: ” نہ آوے ان کے گھر تک رُعب دجال حق یہ ہے کہ مجھے تو بچپن سے آج تک کسی دجالی طلسم یا کسی مادی طاقت نے مرعوب نہیں کیا اور میں ہمیشہ نہ صرف کامل ایمان کے ساتھ بلکہ کامل بصیرت کے ساتھ بھی صداقت کی آخری فتح کا یقین رکھتا رہا ہوں۔مگر یہ بات میری کسی خوبی کی وجہ سے نہیں ہے (ورنہ من آنم کہ من دانم) بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دردمندانہ دعا کی وجہ سے ہے جو حضور نے آج سے پچپن سال پہلے اپنے خورد سالہ بچوں کیلئے فرمائی کہ نہ آوے ان کے گھر تک رُعب دجال ۲۵