حیات بشیر — Page 409
409 اللہ تعالیٰ کا عذاب ہو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔محترم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری انچارج احمد یہ مشن سنگا پور فرماتے ہیں: حضرت میاں صاحب اپنے خطوط میں ایک نصیحت ہمیشہ بڑے تاکیدی طور پر فرمایا کرتے تھے۔کہ نو مبائعین او رخصوصاً نو مسلمین کی دینی تعلیم و تربیت اور حضرت اقدس امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ اور مرکز سے براہ راست تعلق اور عقیدت ان کے دلوں میں مجھے پور قائم کی جائے۔اور اس میں قطعاً ذرہ بھر بھی کوتاہی نہ ہو۔افریقہ میں آپ نے متعدد بار یہ ہدایت فرمائی اور یہاں سنگا میں بھی گذشتہ سال ایک چینی دوست کے مسلمان ہونے پر دعا اور خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے یہی تاکید فرمائی کہ ان سے حسن سلوک ہو اور ان کی تربیت کا پورا پورا خیال رکھا جائے۔چنا نچہ آپ نے اپنے خط مورخه ۶۳-۵-۲۰ میں اس عاجز کو فرمایا: جو چینی دوست مسلمان ہوئے ہیں ان کی تربیت کا خاص اور متواتر خیال رکھیں۔انہیں محبت اور نصیحت کے رنگ میں عملی زندگی کی طرف کھینچنا چاہیے۔تاکہ ان کا اسلام نام کا اسلام نہ رہے بلکہ کام کا اسلام بن جائے۔“ وو ” اس کے بعد خود اس چینی دوست کو براہ راست بھی لکھا اور فرمایا: ”خدا کا شکر ہے کہ اس نے آپ کو بچے دین کی طرف ہدایت دی ہے۔اسلام ایک بڑا پاکیزہ مذہب ہے اور انشاء اللہ آپ کے لئے بڑی برکتوں کا موجب ہو گا مگر یاد رکھیں کہ صرف نام کا مسلمان بننا کافی نہیں ہے بلکہ اپنی زندگی میں عملی تبدیلی پیدا کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کے بیوی بچوں کو بھی قبول حق کی توفیق 66 دے۔آمین۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۶۳-۶-۵ محترم مولوی صاحب موصوف ہی کا بیا ن ہے کہ یکم مئی کو سنگا پور آتے ہوئے خاکسار حضرت میاں صاحب سے الوداعی ملاقات کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔آپ اپنے کمرہ میں نہایت سادگی سے چارپائی کے پاس ہی ایک چٹائی پر تشریف فرما تھے اور غالباً بعض خطوط کا جواب دے رہے تھے۔آپ باوجود نقاہت کے اٹھ کر دروازے پر تشریف لائے اور مصافحہ کے بعد بڑی شفقت سے پاس بٹھا کر گفتگو فرماتے رہے۔فرمایا اس مرتبہ آپ اس جگہ جارہے ہیں