حیات بشیر

by Other Authors

Page 38 of 568

حیات بشیر — Page 38

38 قصر احمدیت کی بناء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اللہ تعالیٰ کی آپ پر ہزاروں ہزار رحمتیں نازل ہوں جماعت احمدیہ کی ان پانچ ممتاز شخصیتوں میں سے ایک تھے جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قصر احمدیت کی بناء قرار دیا ہے اور خدائے علیم و خبیر نے بھی اس کی تصدیق میں آپ کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا ہے: لايهد بناؤک لے یعنی زمانه خواہ کس قدر کروٹیں بدلے، دنیا خواہ کتنے بڑے انقلابات کی آماجگاہ بن جائے، معاندین کا گروہ خواہ کس قدر مقابلہ کرے پھر بھی اے مسیح موعود تیری اس بناء کو منہدم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔یہ وہ قلعہ ہے جسے کوئی سر نہیں کر سکتا یہ وہ عمارت ہے جسے کوئی گرا نہیں سکتا اور یہ وہ مینار ہے جس کی بلندی پر کسی کا ہاتھ نہیں پہنچ سکتا۔پیدائش کی بشارت آپ کی مبارک پیدائش ابھی معرض وجود میں نہیں آئی تھی کہ پانچ ماہ قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی بشارات سے نوازا اور اس نے آپ سے ہم کلام ہوتے ہوئے فرمایا: يَأْتِي قَمَرُ لَا نُبِيَاءِ وَاَمْرُكَ يَتَاَتَّى * يَسُرُّ اللَّهُ وَجُهَكَ وَيُنِيرُ بُرْهَانَكَ سَيُو لَدُلَكَ الْوَلَدُ وَ يُدْنى مِنْكَ الْفَضْلُ إِنَّ نُورِى قَرِيبٌ ترجمہ: ”نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہو جائے گا اور خدا تیرے منہ کو بشاش کرے گا اور تیرے بُرہان کو روشن کر دیگا اور تجھے ایک بیٹا عطا کرے گا اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا اور میرا نور نزدیک ہے۔“ ہے ان الہامات میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو قمر الانبیاء قرار دیا اور آپ کے وجود کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کی تکمیل کا موجب بتایا جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس سے پہلے بھی دنیا میں یہ پیشگوئی شائع فرما چکے تھے کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ میرے ہاں دو وہ اولاد پیدا کرے جو ان نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے تخم ریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلائے۔“ سے امرک بتاتی“ میں اسی امر کی طرف اشارہ تھا کہ وہ آسمانی انوار جن کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ سے تخم ریزی ہو چکی ہے اُن کی زیادہ سے زیادہ اشاعت میں ایک اہم