حیات بشیر

by Other Authors

Page 121 of 568

حیات بشیر — Page 121

121 افسوس ہے کہ حضرت میاں صاحب موصوف یہ مجموعہ شائع نہ فرما سکے ورنہ یہ بھی جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں ایک قیمتی اضافہ ہوتا۔اسلامی خلافت کا نظریہ دسمبر ۵۱ء میں اسلامی خلافت پر آپ نے ایک گرانقدر مضمون لکھا جس میں آپ نے ثابت کیا کہ کوئی خلیفہ برحق معزول نہیں ہوسکتا۔یہ مضمون بعد میں اسلامی خلافت کا نظریہ کے زیر عنوان ایک ٹریکٹ کی صورت میں شائع کیا گیا۔۳۱۴ اشتراکیت اور اسلام اسی طرح اشتراکیت اور اسلام پر آپ نے ایک مضمون لکھا۔جو بصورت ٹریکٹ شائع ہوا اور ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کیا گیا۔۳۱۵ حضرت اُمّ المؤمنین کی آواز ریکارڈنگ مشین میں اء کے موسم سرما میں مکرم سید عبدالرحمن صاحب امریکہ سے ایک ریکارڈنگ مشین اپنے ہمراہ لائے اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی تحریک پر انہوں نے فروری ۵۲ ء کو حضرت ام المؤمنین کی آواز ریکارڈنگ مشین میں محفوظ کی۔یہ ایک مختصر سا پیغام تھا جو حضرت اماں جان نے سوال و جواب کے رنگ میں جماعت کے نام دیا۔سوال حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی طرف سے اور جواب حضرت ام المؤمنین کی طرف سے آپ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔یہ سوال وجواب احباب کی دلچپسی کے لئے درج ذیل کیا جاتا ہے۔مرزا بشیر احمد صاحب ”اماں جان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت اماں جان: و علیکم السلام ورحمة الله مرزا بشیر احمد صاحب آپ کی آواز جماعت برکت کے خیال سے محفوظ کرنا چاہتی ہے اگر آپ کی طبیعت اچھی ہو تو جماعت کے نام کوئی پیغام دے کر ممنون فرمائیں۔“