حیات بشیر

by Other Authors

Page 91 of 568

حیات بشیر — Page 91

91 احمدیہ یونیورسٹی کے قیام کی تجویز مجلس مشاورت منعقده ۳۳ء میں نظارت تعلیم و تربیت کی طرف سے ایک تجویز احمدیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے پیش کی گئی۔تبادلۂ خیالات کے بعد حضور نے ارشاد فرمایا کہ نظارت تعلیم و تربیت اس بارہ میں مزید معلومات جمع کرے اور پھر اسکے بعد ایک کمیٹی مقرر کی جائے جو احمد یہ یونیورسٹی“ کے متعلق ایک مناسب سکیم پیش کرے تاکہ اس پر غور کیا جاسکے۔اس کمیٹی میں حضور نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو بھی ممبر نامزد فرمایا تھا۔مگر جب درد صاحب کے ولائت جانے پر آپ ناظر تعلیم و تربیت مقرر ہوئے تو حضور نے آپکی جگہ چوہدری محمد شریف صاحب منٹگمری کو ممبر بنا دیا۔24۔اس کمیٹی نے آخر جون ۳۴ء میں اپنی رپورٹ پیش کی۔زمینوں کے حسابات ۱۹۸ ۱۹۳۰ء میں مرزا اکرم بیگ صاحب نے قادیان میں اپنی کچھ مملوکہ زمین فروخت کی تھی۔اس کے متعلق ان کے لڑکے نے دعوی استقرار یہ سینئر سب جج صاحب گورداسپور کی عدالت میں دائر کر دیا۔اس مقدمہ میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی شہادت کے لئے تشریف لے گئے اور ۲۵ مئی ۳۳ ء کو حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بھی مدعی کے اصرار پر عدالت میں گواہی کے لئے تشریف لے گئے۔مدعی کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ کی جدی جائیداد یا اس جائیداد کا کوئی حساب کتاب ہے جو آپ خریدتے ہیں۔حضور نے جواب دیا کہ یہ تمام حساب کتاب میرے چھوٹے بھائی مرزا بشیر احمد صاحب رکھتے ہیں۔اس نے دوسرا سوال یہ کیا کہ جس جائیداد کے متعلق یہ مقدمہ چل رہا ہے اس کا کوئی حساب کتاب آپ کے پاس ہے۔آپ نے فرمایا میرے پاس کوئی حساب نہیں۔مرزا بشیر احمد صاحب کے پاس ہے۔199 صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کو ہدایات اگست ۳۳ء میں آپ کے صاحبزادے محترم مرزا مظفر احمد صاحب مقابلہ کے امتحان کی شرکت اور قانون کی تعلیم کی غرض سے ولایت تشریف لے گئے۔اس موقعہ پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے انہیں نہایت قیمتی ہدایات سے نوازا جو آج بھی ولایت کا سفر کرنے والوں کو اپنے مدنظر رکھنی چاہئیں۔یہ ہدایات الفضل ۳۱ راکتو بر ۳۳ء میں شائع ہو چکی ہیں۔ایک مبارک تحریک اس سال آپ نے پہلی مرتبہ اصلاح نفس کے لئے جماعت میں یہ تحریک جاری فرمائی کہ