حیات بشیر — Page 66
66 زیر عنوان ریویو آف ریلیجز اردو میں شائع ہوا۔غیر مبائعین کی غلط فہمیوں کا ازالہ انہی ایام میں اظہار حقیقت“ کے عنوان سے آپ نے ایک نہایت اہم مضمون پیسہ اخبار لاہور میں چھپوایا۔جس میں غیر مبائعین کی بعض غلط بیانیوں کی تردید کی گئی تھی۔یہ مضمون بصورت پمفلٹ بھی شائع کیا گیا۔مدرسہ احمدیہ کی تعلیمی ترقی کے متعلق مشورہ ۲۰ / جنوری ۱۶ء کو افسر مدرسہ احمدیہ کی حیثیت سے آپ نے قادیان کے تمام علماء کو جمع کیا اور مدرسہ احمدیہ کی تعلیمی سکیم کے متعلق ان سے مشورہ لیا۔۹۲ ایم۔اے کی تیاری ان مصروفیات کے ساتھ ساتھ آپ پرائیویٹ طور پر ایم۔اے (عربی) کے امتحان کی تیاری بھی کرتے رہے۔مارچ ۱۶ء میں آپ حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل کی معیت میں لاہور تشریف لے گئے تاکہ کچھ عرصہ وہاں امتحان کی تیاری کر سکیں۔۹۳ لاہور چھاؤنی میں آ پکی تشریف آوری مارچ ۱۶ء کے ابتدائی ہفتہ میں ہی ایک وفد جس میں حضرت مولوی شیر علی صاحب، حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اور حضرت میر ناصر نواب صاحب تھے۔صدر انجمن احمد یہ اور ترقی اسلام کے چندہ کیلئے لاہور گیا۔ان دنوں میا نمبر (لاہور چھاؤنی) میں والد ماجد حضرت مولوی فخرالدین صاحب کیمل کور نمبر ۵۴ میں ملازم تھے۔آپ نے وفد سے میانمیر آنے کی بھی درخواست کی۔چنانچہ یہ وفد ۶ مارچ 14 ء کی شام کو میانمیر پہنچا۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب جو ایم اے کی تیاری کے سلسلہ میں لاہور تشریف لائے ہوئے تھے۔انہوں نے بھی اپنے قدوم میمنت لزوم سے ہمارے گھر کو زینت بخشی اور پھر واپس تشریف لے گئے۔اس سفر میں حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب نے میانمیر (لاہور چھاؤنی میں ایک تقریر بھی فرمائی تھی۔۹۴ ایم۔اے (عربی) میں کامیابی ނ مئی ۱۶ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے اللہ تعالیٰ کے فضل ایم۔اے (عربی) کا امتحان پاس کر لیا۔درد صاحب مرحوم نے بھی آپ کے ساتھ ہی ایم۔اے کیا۔الفضل نے تمام جماعت کے ہمنوا ہو کر دعا دی کہ