حیات بشیر

by Other Authors

Page 190 of 568

حیات بشیر — Page 190

بسم الله الرحمن الرحيم 190 دوسرا باب نحمده ونصلى على رسوله الكريم ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق مثبت است بر جریده عالم دوام حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے اوصاف حمیدہ ذریت مبشره کا کچھ تذکرہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے سوانح حیات پر بعد میں آنیوالے سینکڑوں مورخین قلم اُٹھائیں گے مگر قریب رہنے ، سینکڑوں مرتبہ ملاقات کرنے اور آپ کے فیوض و برکات سے وافر حصہ لینے کی وجہ سے جو شرف ہمیں حاصل ہے وہ لوگ اس سے محروم ہونگے۔اس لئے اپنے ذاتی تعلقات کی بناء پر بھی ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ایسے عظیم الشان انسان کے آنکھوں دیکھے حالات سے بعد میں آنیوالے مخلصین کو آگاہ کریں۔یہ یقینی بات ہے کہ ایسے انسان دنیا میں روز روز نہیں آیا کرتے۔صدیوں بعد خوش نصیب لوگوں کو ایسے روشن گہر دیکھنے نصیب ہوتے ہیں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مبشر اولاد کو دیکھنا تو اور بھی خوش نصیبی ہے۔دنیا میں ایسے لوگ بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں جن کی صفات خاصہ کی اُنکی پیدائش کی بات سے پہلے ہی وحی الہی میں خبر دے دی گئی ہو۔خود حضرت مسیح پاک علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ان الله لا يبشر الانبياء والا ولياء بذرية الا إِذَا قَدَّرَ توليد الصالحين ! یعنی اللہ تعالیٰ انبیاء اور اولیاء کو اولاد کی بشارت صرف اسی صورت میں دیتا ہے جبکہ ان کا صالح ہونا مقدر ہو اور حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف سے متعلق تو احباب شروع کتاب میں ملاحظہ فرما چکے ہیں کہ آپ مبشر اولاد میں سے تھے۔ذریت مبشرہ سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک کشف بھی ہے جس مین حضور نے دیکھا کہ ” والدہ محمود قرآن شریف آگے رکھے ہوئے پڑھتی ہیں جب یہ آیت پڑھی ومـــــن يطع الله والرسول فأولئك مع الذین انعم الله عليهم من النبيين والصديقين و