حیات بشیر

by Other Authors

Page 60 of 568

حیات بشیر — Page 60

60 پشاور کا سفر وسطاء میں آپ نے پشاور کا سفر اختیار فرمایا۔اس سفر کی یادگار آپ کی ایک تصویر ہے جو جولائی ء میں آپ نے پشاور میں کچھوائی تصویر سے ظاہر ہے کہ اس وقت آپ افغانی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔(دیکھئے تاریخ احمدیت جلد چہارم صفحه ۳۴۰) صدر انجمن احمدیہ کی رکنیت مارچ لاء میں آپ صدر انجمن احمد یہ قادیان کے ممبر مقرر کئے گئے۔اخبار بدر نے اس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ صاحبزادہ صاحب کی طبیعت معاملہ فہم اور متین واقعہ ہوئی ہے اس لئے یہ ایک قابل قدر اضافہ ہے۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔“ ۶۵ آپ نے اپنی کتاب سلسلہ احمدیہ میں تحریر فرمایا ہے کہ مجھے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے صدر انجمن احمدیہ کا ممبر مقرر فرمایا تھا۔217 ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے اپنے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نقش قدم پر آپ کو صدر انجمن احمدیہ کی مجلس معتمدین میں شامل فرمایا کیونکہ جس طرح ء میں اٹھارہ سال کی عمر ہونے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت خلیفہ ثانی کو صدر انجمن احمدیہ کا ممبر بنایا تھا۔اسی طرح حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے بھی لاء میں جب کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی عمر اٹھارہ سال کی تھی صدر انجمن احمدیہ کا ممبر بنا دیا۔ایک پرائیویٹ کلاس انہی ایام میں جب آپ کالج سے موسم گرما کی تعطیلات پر قادیان تشریف لائے تو آپ کے بڑے بھائی سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے آپ کی علمی ترقی کے لئے گھر میں ایک پرائیویٹ کلاس جاری فرمائی جس میں خطبہ الہامیہ، دروس النحویہ حصہ دوم اور قصیدہ بانت سعاد پڑھایا جاتا تھا۔اس کلاس میں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور بعض اور دوست بھی شریک ہوتے رہے۔کہ ایف اے میں کامیابی ۱ء میں آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایف اے کا امتحان پاس کیا ، اور پھر اسی سال بی۔اے میں داخلہ لے لیا۔