حیات بشیر — Page 548
548 دھونڈ ھئے۔خود اپنی گٹھڑی اٹھا کر آگے بڑھئے۔اتنا درد دین کے لئے آپ کے قلوب میں پیدا ہو جائے کہ یہ سارا غم دین اور دُکھ گویا آپ کا ہی حصہ ہے اور سمجھیں کہ ؎ سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے اب آئندہ اس بہت بھاری ذمہ داری کو اُٹھا لینے والے آپ لوگ ہی ہیں۔آئندہ آپ نے ہی اس کام کو نبھانا ہے۔جس کام کے لئے آپ کے بزرگ اپنی زندگی اسی کوشش میں صرف کر کے ادائے فرض کر گئے یا بقیہ جو ہیں، خدا تعالیٰ اُن کی زندگیوں میں برکت بخشے۔کر رہے ہیں۔اب آپ اُن کے دست و بازو صحیح معنوں میں صفائی قلب و نیک نیتی کے ساتھ بغیر کسی فخر یا ظاہری وقار کے حصول کی آرزو کے بنیں اور یاد رہے اور پھر یاد رہے کہ یہ ٹریننگ کے دن ہیں۔یہ پہاڑ جو دن بدن بوجھل ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ آپ نے ہی اُٹھانا ہے۔پس قدم بڑھائیں۔نئے حوصلوں کے ساتھ نئے مبارک و صافی دلوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی نصرت آپ سب کے اور آپ کے بعد آنے والی نسلوں در نسلوں کے ساتھ رہے۔آمین فقط مبارکہ