حیات بشیر — Page 37
37 بسم الله الرحمن الرحيم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ پہلا باب نحمده ونصلى على رسوله الكريم حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نور الله مرقة حیات مقدسہ پر ایک نظر " ” کا پہلا باب محترم مولانا محمد یعقوب صاحب فاضل انچارج صیغہ زود نویسی ربوہ کے اس بیش قیمت مضمون پر مشتمل ہے۔جو اخبار ”الفضل“ میں کئی قسطوں میں شائع ہوا۔دراصل یہ مضمون سیدی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی کے چیدہ چیدہ واقعات کا ایک مختصر سا خلاصہ ہے۔جسے بعد کے مؤرخین جب پوری تفصیل کے ساتھ لکھیں گے۔تو انشاء اللہ ایک بہت بڑی ضخیم کتاب تیار ہو جائے گی۔یہ مضمون چونکہ بہت ہی عمدہ رنگ اور بہترین صورت میں لکھا گیا ہے اس لئے میں نے چاہا کہ میں اسے من وعن اپنی زیر تالیف کتاب کی زینت بناؤں۔چنانچہ جب میں نے اس غرض کیلئے محترم مولانا صاحب موصوف کی خدمت میں درخواست کی تو انہوں نے اسے بخوشی منظور فرما لیا۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء في الدنياء الآخرة خاکسار مؤلف