حیات بشیر

by Other Authors

Page 295 of 568

حیات بشیر — Page 295

295 رہتے تھے کہ اگر کوئی شخص آپ سے قرض لے تو عین وقت پر واپس کرے۔خاکسار کو ”حیات طیبہ کی تالیف کے زمانہ میں آپ سے بلاک بنوانے کے لئے بعض عکسی تصاویر لینے کی ضرورت محسوس ہوئی۔درخواست کرنے پر فرمایا کہ میں فوٹو عموماً دیا نہیں کرتا کیونکہ بلاک بنانے والے کوئی نہ کوئی داغ فوٹوؤں پر لگا دیتے ہیں۔مگر آپ لے لیں۔ساتھ ہی فرمایا۔رسید بھی لکھ دیں کہ کب تک واپس پہنچا دو گے؟ چنانچہ خاکسار نے رسید لکھ دی اور وقت کے اندر فوٹو واپس بھی کر دیے۔دوسری مرتبہ ضرورت محسوس ہونے پر بھی آپ نے رسید لی اور واپسی کے وقت کی بھی تعیین فرمائی۔تیسری مرتبہ پتہ نہیں زیادہ مصروفیت کی وجہ سے یا کسی اور باعث سے رسید طلب نہیں فرمائی اور بغیر رسید کے ہی فوٹو دے دیے۔غرض آپ کے عمل سے پتہ لگتا ہے کہ آپ لین دین کے معاملات میں شریعت کی سختی کے ساتھ پابندی فرماتے تھے۔سلسلہ کے اموال کی حفاظت سلسلہ کے اموال کی حفاظت کا بھی آپ کو حد درجہ خیال رہتا تھا اور آپ خود بھی اس پر سختی کے ساتھ کار بند تھے اور اپنی ذاتی ضروریات کے لئے دفتر کی سٹیشنری اور دیگر اشیاء استعمال نہیں فرماتے تھے اور کارکنوں کو بھی اس امر کی تلقین فرماتے رہتے تھے کہ بعض اوقات غیر ارادی طور پر بھی انسان دفاتر کی سٹیشنری وغیرہ سے فائدہ اُٹھا لیتا ہے اس لئے کبھی کبھی کچھ نہ کچھ رقم ضرور انجمن احمدیہ کے خزانہ میں داخل کروا دیا کرو۔چنانچہ اس کے لئے آپ نے صدر انجمن کے خزانہ میں ایک مد بھی جاری کروائی ہوئی تھی۔صدر محترم مولانا محمد صدیق صاحب انچارج خلافت لائبریری فرماتے ہیں: ایک دفعہ ربوہ کے ایک حلقہ کے صدر صاحب نے کسی ایسی درخواست پر امداد کے لئے سفارش کر دی جو فی الواقعہ منظوری کے قابل نہ تھی۔اس پر حضرت میاں صاحب نے وہ درخواست اپنے نوٹ کے ساتھ بحیثیت صدر عمومی خاکسار کو بھجوا دی کہ متعلقہ حلقہ کے صدر صاحب کو سمجھایا جائے کہ سلسلہ کے اموال کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔پوری تحقیق کے بعد کسی کی درخواست پر سفارش کی جایا کرے۔“ ۹۵۔