حیات بشیر

by Other Authors

Page 100 of 568

حیات بشیر — Page 100

100 آپ کا مقامی امیر مقرر ہونا ۲۷ اگست ۳۷عہ کو حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالی تبدیلی آب و ہوا کے لئے پہاڑ پر شریف لے گئے تو حضور نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو مقامی امیر اور حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب کو امام الصلوۃ مقرر فرمایا۔۲۳۳؎ ۳/اکتوبر ۶۳۷ہ کو حضور لاہور تشریف لے گئے تو اس موقعہ پر بھی حضور نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو مقامی امیر مقرر فرمایا۔۲۳۴ کلام کا مجموعہ اسی مہینہ میں ابو الفضل محمود صاحب نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی نظمیں ایک ٹریکٹ کی صورت میں شائع کیں۔۲۳۵ رمضان میں ایک کمزوری دور کرنے کا عہد نومبر ۳۷ ء میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے پر آپ نے پھر دوستوں کو توجہ دلائی کہ وہ اس مہینہ میں کم از کم اپنی ایک کمزوری دور کرنے کا عہد کریں اور پھر اُنکی سہولت کیلئے اکسٹھ کمزوریوں کی ایک طویل فہرست شائع فرمائی اور تحریک کی کہ ان میں سے جو جو کمزوریاں کسی میں پائی جاتی ہوں ان میں سے کسی ایک کو چن کر اپنے دل میں خدا تعالیٰ کے ساتھ پختہ عہد باندھیں کہ وہ اسکے فضل اور توفیق کیسا تھ آئندہ اس کمزوری سے کلی طور پر مجتنب رہیں گے۔۲۳۶ سالانہ رپورٹ سے ظاہر ہے کہ اس رمضان میں ۶۰۴ احباب نے یہ عہد کیا۔ایسے تمام دوستوں کے نام حضرت صاحب کی خدمت میں دعا کیلئے پیش کئے جاتے رہے۔۲۳۷۔تحریک مصالحت آخری عشرہ میں آپ نے دوستوں میں ایک تحریک مصالحت فرمائی یعنی اس امر پر زور دیا کہ دوست اپنے دلوں کو ہر قسم کے غصہ اور کینہ اور حسد اور بغض سے پاک کریں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تعلیم پر عمل کریں کہ " تم آپس میں جلد صلح کرو اور اپنے بھائیوں کے گناہ بخشو کیونکہ شریر ہے وہ انسان جو اپنے بھائی کے ساتھ صلح پر راضی نہیں وہ کاٹا جائے گا کیونکہ وہ تفرقہ ڈالتا ہے۔“ ۲۳۸