حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 243 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 243

حیات بقا پوری ۵۱۔لڑکے کی بسم الله: 243 ایک شخص نے بذریعہ تحریر عرض کی کہ ہمارے ہاں رسم ہے کہ جب بچے کو بسم اللہ کرائے۔تو بچے کو تعلیم دینے والے مولوی کو ایک عدد تختی چاندی یا سونے کی اور قلم و دوات چاندی سونے کی دی جاتی ہے۔اگر چہ میں ایک غریب آدمی ہوں مگر میں چاہتا ہوں کہ یہ اشیاء اپنے بچے کی بسم اللہ پر آپ کی خدمت میں ارسال کروں۔حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا۔سختی اور قلم دوات سونے چاندی کی سب بدعتیں ہیں۔ان سے پر ہیز کرنا چاہئیے۔اور باوجود غربت کے اور کم جائداد ہونے کے اس قدر اسراف کرنا سخت گناہ ہے۔( بدره ستمبر ۱۹۰۷ء) ۵۲ جماعت نماز جمعہ :- سوال پیش ہوا کہ نماز جمعہ کے واسطے اگر کسی جگہ صرف ایک دو مرد احمدی ہوں اور کچھ عورتیں ہوں تو کیا یہ جائز ہے کہ عورتوں کو جماعت میں شامل کر کے نماز جمعہ ادا کی جائے؟ حضرت نے فرمایا جائز ہے۔( بدر ۵ ستمبر ۱۹۰۷ء) -۵۳ دریائی جانور حلال ہیں یا نہیں ؟: سوال پیش ہوا۔کہ دریائی جانور حلال ہیں یا نہیں؟ فرمایا۔دریائی جانور بے شمار ہیں۔ان کے واسطے ایک ہی قاعدہ ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے۔کہ جوان میں سے کھانے میں طیب پاکیزہ اورمفید ہوں ان کوکھالو۔دوسروں کو مت کھاؤ۔( بدر ۵ ستمبر ۱۹۰۷ء) ۵۴۔ناول نویسی و ناول خوانی: ہے؟ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں ایک سوال پیش ہوا۔کہ ناولوں کا لکھنا اور پڑھنا کیسا