حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 81 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 81

حیات بقاپوری 81 علامات بھی مسیح موعود کے زمانہ کی ہی ہیں۔چنانچہ فرمایا: (1) ان تحمید بنام یکین۔۔۔(الحدیث)۔(۲) دلیتر کن القلاص فلا يسعى عليها (الحدیث)۔اور جب یہ دونوں تفسیر نبوی کے مطابق مسیح موعود علیہ السلام کی علامات ٹھہریں تو باقی بھی اُن کے زمانہ کی ہی قرار پائیں گی۔۳۶۔تین دن کا جلسہ تنہا مجاہد 19ء کا واقعہ ہے جبکہ میں امرت سر میں اور مولانا غلام رسول صاحب را جیکی لاہور میں اور حافظ غلام رسول صاحب جہلم میں مقرر تھے۔تو مجھے خط ملا کہ سید والہ ضلع لاسکپور میں فلاں فلاں تاریخ جلسہ ہے انہوں نے آپ تینوں کے لیے درخواست کی ہے آپ پہنچ جائیں دوسرے دو عالم بھی پہنچ جائیں گے۔جلسہ تین دن تھا اور ساتھ ہی مناظرہ بھی۔مجھے جڑانوالہ سے تانگہ نہ ملا۔اس لیے میں ایک دن لیٹ گیا۔اور جب میں پہنچا تو دیکھا کہ دوسرے دونوں مولوی صاحبان بھی کسی معذوری کی وجہ سے نہیں آئے تھے اور جماعت کے دوست بڑی تشویش میں تھے۔میں نے جلسوں کا پروگرام دیکھ کر کہا کہ تسلی رکھیں میں تینوں دن بھگتا لوں گا۔چنانچہ میں نے صداقت اسلام پر تقریر شروع کی اور اس کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر احمد یوں، آریوں اور عیسائیوں پر اچھا اثر پڑا۔کہ یہ مولوی صاحب خوب ہیں، سترہ میل تانگہ پر سفر کر کے بغیر کھائے پیئے گرمی کے موسم میں آتے ہی تقریر میں مشغول ہو گئے۔بڑے باہمت شخص ہیں۔پہلے دن مباحثہ اور سوال و جواب کے لیے آریہ اُٹھے۔اور دوسرے دن وفات مسیح اور امکان نبوت پر تقریریں اور سوال و جواب ہوئے۔تیسرے دن صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر غیر احمدیوں سے مباحثہ قرار پایا تھا۔لیکن تینوں دن آٹھ آٹھ گھنٹہ بولنے کے باوجود میرے گلے میں کوئی نقص پیدا نہ ہوا۔تیسرے دن احباب کہنے لگے کہ ہمیں تو شرم آتی ہے کہ اس قدر کوفت کے بعد آپ سے کچھ عرض کریں لیکن احمدی مستورات کا اصرار ہے کہ مولوی صاحب کی ایک تقریر عورتوں میں بھی ہو جائے تو اچھا ہے۔میں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو مجھے خوب مکھن اور دودھ کھلایا پلایا ہے۔اس لیے ان کا حق زیادہ ہے۔آپ جگہ کا انتظام کریں میں ضرور تقریر کروں گا۔چنانچہ مغرب کی نماز کے بعد عورتوں میں بھی ڈیڑھ گھنٹہ تقریر کی۔۳۷۔کسی کے مذہبی پیشوا کو برا نہ کہا جائے