حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 216 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 216

حیات بقا پوری 216 الحمد للہ علی ذالک آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔جزاکم الله احسن الجزاء۔۱۸۰ ایضاً۔اسی تاریخ اپنے بیٹے میجرمحمد اسحاق بقا پوری کے امریکہ سے بامراد واپسی پر دعا کر رہا تھا کہ آواز آئی۔دین ٹھن کے آیا محمد اسحاق بقا پوری اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ عزیزم کا میاب و کامران ہو کر واپس آئے گا۔۱۸۱ نیز اسی تاریخ کو محمد اسماعیل خالد کی اولا دنرینہ کے لئے دعا کر رہا تھا۔تو زبان پر جاری ہوا: سمع الله لمن حمده، ۱۸۲۔ایضاً عزیز مبارک احمد کی مستقل ملازمت کے واسطے جب دعا کر رہا تھا۔تو اثناء دعا یوں معلوم ہوا کہ میں اس کو راجہ مبارک احمد سمجھتا ہوں۔۱۳ - ۳۰۔اپریل ۱۹۵۸ء کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ نے اپنے صاجزادے مرزا مظفر احمد صاحب کے امریکہ سے واپسی کا ذکر فرمایا۔اور بخیریت پہنچنے کے لئے خاکسار کو دعا کی تحریک فرمائی۔میں رات کو جب ان کے لئے دعا کر رہا تھا تو زبان پر جاری ہوا: اذ ارسلنا اليهم اثنين فعززنا بثالث ، دوسرے دن اس کا ذکر میں نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے کیا تو آپ نے اس پر اظہار خوشنودی فرمایا۔۱۸۴ ۸ مئی ۱۹۵۸ ء کو سات بجے شام کے القاء ہوا: پانچ یا تین جید آدمی اور تفہیم یہ ہوئی کہ ۱۹۵۸ء میں جماعت احمدیہ میں سے اس قدر چیدہ نفوس فوت ہوں گے۔چنانچہ اس کے بعد مندرجہ