حیاتِ بقاپوری — Page 374
حیات بقاپوری 374 ۱ کا واقعہ ہے۔اس کے بعد ریاض احمد کو مولوی صاحب کی خدمت میں روانہ کیا۔چنانچہ مولوی صاحب نے عزیزم کو چند کلمات بتائے۔یہ جا کر پڑھو۔چنانچہ ایک چلہ بھی نہ ختم ہونے پایا تھا۔کہ عزیزم کا خسر اپنی لڑکی کولیکر عزیزم ریاض احمد کے پاس پہنچ گیا۔جس کی خبر ہم کو ۲۹/۶/۶۰ کو ہوئی۔اس پر اللہ تعالیٰ کا جس قدر شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔مولوی صاحب کے الفاظ جو دعا کے بعد جاری ہوئے تھے۔من وعن پورے ہوئے۔اب لڑکی اپنے گھر آباد ہے۔(محمد سعید سیکرٹری مال انجمن احمد یہ مونگ ) اپریل 1971ء کراچی صدر سے تحریر فرماتے ہیں: مکرم عبدالکریم احمدی صاحب بسم الله ارحمن الرحيم سیدی حضرت مولنا مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری زاد اللہ مجدا کم السلام عليكم ورحمته الله وبركاته۔آپ کا کارڈ ملا دعاؤں کا از حد ممنون ہوں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔میری اور میری اہلیہ صاحبہ کے انجام بخیر کے لئے نیز میرے دونوں لڑکوں ( محمود احمد و منصور احمد ) اور لڑکیوں مبارکہ۔رضیہ بشری صالحہ) کے لئے دعا فرما دیں کہ مولا کریم ان سب کو خادم دین بنا دے۔میرے دامادوں کو بھی خدا تعالیٰ خادم دین بنا دے۔آپ کے مجھے بکہ بہت سے احسانات ہیں۔دوکا ذکر میں کرتا ہوں۔میری اہلیہ صاحب کو درد تھا۔اور لیڈی ڈاکٹر نے بتلایا تھا کہ یہ درد بہت قبل از وقت ہے۔اور بہت خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔اس علاج سے کچھ افاقہ نہ ہوا تو آپ عاجز کے غریب خانہ پر تشریف لائے۔جب عاجز سکھر براج میں ہیڈ کلرک تھا۔میں نے اس تکلیف کا آپ سے ذکر کیا۔تو آپ نے پانی دم کر کے فرمایا کہ مریضہ کو یہ پلاتے رہیں۔اس پانی کے پینے سے مریضہ خدا کے فضل سے شفایاب ہو گئیں۔الحمد اللہ ایک بار آپ تشریف لائے تو اس وقت لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کی اہلیہ صاحبہ کا بچہ پیدا نہیں ہورہا اور