حیاتِ بقاپوری — Page 368
حیات بقاپوری 368 آتے رہتے ہیں جن سے شگاف پڑ جاتے ہیں۔پھر یہ قانون قدرت کے خلاف بھی نہیں۔ممکن ہے کسوف و خسوف کی طرح یہ بھی مقررہ ساعات میں ہوا ہوا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت کی اطلاع دے دی گئی ہو۔یہ سب کچھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے۔میرا خیال ہے کہ علمی تحقیق میں یہ طریق بہت مفید ہے۔اور جرات مندانہ بھی ہے۔ہاں جب دلائل سے کوئی بات پوری طرح سمجھ میں آجائے۔تو پھر اس کو نہ ماننا ہٹ دھرمی ہو گی۔لیکن حضرت مولوی صاحب کا گزشتہ کئی سالوں کا طریق جو خاکسار نے دیکھا۔یہی ہے۔کہ جب دلائل سے کوئی بات ثابت ہو جائے تو اسے آپ مان لیتے ہیں۔یہ بات ہر شخص کو میسر نہیں آتی۔ایں سعادت بزور بازو نیست آخیر میں میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں۔کہ اس نیک وجود کو ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے۔تا کہ ہم ان کی دعاؤں اور نیک نمونہ سے مستفید ہوتے رہیں۔والسلام مکرم مولوی نورالدین صاحب منیر ممباسہ افریقہ سے تحریر فرماتے ہیں: حیات بقا پوری کا انگریزی نسخہ دیکھا۔خوشی ہوئی کہ انگریزی دان طبقہ کے لئے بھی آپ نے مواد ہم پہنچادیا ہے۔جواز دیا ایمان کا موجب ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت دے۔اور آپ کے ذریعے استجابت دعا کا فیض جاری رکھے۔آمین! دعا فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا فرمائے کہ اس ذریعہ سے خدمت سلسلہ کی توفیق ملے۔امید ہے کہ آپ خاص دعا فرمائیں گے۔اور تسلی کا خط لکھیں گے۔اگر کوئی اشارہ ہو تو مطلع فرمائیں۔والسلام