حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 297 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 297

حیات بقاپوری 297۔جو آپ نے حضرت مولوی نورالدین صاحب کی بیعت کی تھی تو اس خیال سے کہ جماعت بغیر خلیفہ کے قائم نہیں رہ سکتی علی وجہ البصیرہ کی تھی یا حضرت صاحب کی وفات سے گھبرا کر یا مجبوراً کی تھی ؟۔کیا حضرت مولوی نور الدین صاحب نے آپ لوگوں کے سامنے یا کسی اور شخص کے سامنے خلیفہ بنایا جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔یا درخواست کی تھی یا اشارہ کنایہ ذکر کیا تھا۔یا جماعت کے سر برآوردگان نے خود بالحاج بار بار آپ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ منصب خلافت کے سنبھالنے کے قابل اس جماعت میں آپ کے سوا کوئی نہیں۔اسلئے آپ شیرازہ قومی کو محفوظ رکھنے کے لئے اس عہدہ کو قبول فرمائیں؟ +1 کیا بوقت بیعت حضرت خلیفہ اس نے خوب کھول کھول کر واضح طور پر اپنی پہلی تقریر میں بیعت سے پہلے سینکٹروں آدمیوں کے سامنے جو مختلف جماعتوں کی طرف سے حضرت اقدس کے جنازہ میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے یہ نہیں کہ دیا تھا۔کہ اگر میری بیعت کرنا چاہتے ہو تو بیعت کے بعد کامل طور سے بلا چون و چرا میرے ہر ایک حکم کی فرمانبرداری کرنی تم پر لازم ہوگی۔کیا اس تقریر کے بعد آپ لوگوں نے بطیب خاطر بیعت نہیں کی تھی؟ کیا آپ لوگ اپنے علم اور واقفیت کی بناء پر شہادت دے سکتے ہیں کہ حضرت خلیفہ مسیح نے اپنے ایام خلافت میں کسی رنگ یا کسی طریق سے جماعت میں پیر پرستی کے رواج دینے یا پھیلانے کی کوشش کی ہے یا جماعت میں پیر پرستی کے بیج بوئے جاتے دیکھ کر اس پر چشم پوشی سے کام لیا ہے؟ ۱۲۔یا جماعت احمدیہ کے کسی ممبر پر بلا وجہ اور ناحق ناراض ہو کر اس کے اخراج کا فتویٰ دیا ہے۔یا کسی ممبر جماعت احمدیہ کے خلاف کوئی ایسا فتویٰ جس سے ایک یا ایک سے زیادہ آدمیوں کے حقوق کا اتلاف ہو یا جوفتوئی شرع کے خلاف ہو یا کسی کی ایذا دہی متصور ہو یا کسی کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہو یا بلا وجہ کسی کو ذلیل و خوار کرنے کا ارادہ کیا گیا ہو یا جس فیصلہ پر سکھا شاہی کے لفظ کا اطلاق ہو سکتا ہو۔دیا ہے؟ ان سوالات کے جوابات شائع ہو جانے پر قوم کو ان فتنہ پردازیوں کی اطلاع ہو جاو گی اور پھر کسی کو یہ کہنے کا حق نہیں ہوگا کہ آپ لوگوں نے دوٹوک فیصلہ کرنے میں کوئی کمی باقی رکھی ہے۔