حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 296 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 296

حیات بقاپوری 296 (۳۷) عبداللہ خاں صاحب بہلوں پور ۱۲۷ رکھ برانچ لائل پور (۳۸) فضل احمد صاحب راولپنڈی (۳۰) برکت علی صاحب سیکرٹری انجمن احمد یہ شملہ (۳۹) مولا بخش صاحب ریڈر عدالت سیالکوٹ ان ممبران نے رسالہ خلافت احمدیہ کے آخر پر چند سوالات بھی صدرانجمن کی خدمت میں کئے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں: ا۔آپ صاحبان نے خلافت کے متعلق جو اعلان کیا تھا۔اُسی اعلان کے ساتھ اب تک متفق ہیں یا نہیں ۲۔حضرت اقدس کی تحریر جو انجمن کے اجتہاد کو کافی قرار دیتی ہے۔کیا آپ صاحبان اس کے یہی معنے سمجھتے ہیں کہ بجائے ایک خلیفہ کے انجمن جماعت کی حار کم اعلیٰ ہے؟ - کیا آپ صاحبان الوصیت میں جو بیعت لینے والوں کا ذکر ہے۔اُن کی نسبت خیال کرتے ہیں کہ وہ ایک وقت میں بہت ہونے بھی جائز ہیں۔اور جہاں جس پر چالیس آدمی متفق ہو جاویں وہ خلیفہ ہوگا یا قوم میں ایک وقت میں ایک ہی خلیفہ ہونا ضروری ہے؟۔آپ کے نزدیک حضرت مولوی نورالدین صاحب کی خلافت الوصیت کے مطابق ہے یا مخالف؟ اور اس تحریر کے بھی مطابق ہے یا مخالف جس میں حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ میرے بعد انجمن کا اجتہاد ہر امر میں قطعی ہو گا ؟ -۵- انجمن پر کسی ایسے خلیفہ کی جو جماعت کا امام قرار پائے اطاعت لازم ہے یا نہیں؟ - اس وقت جو انجمن حضرت جناب مولوی تو رالدین صاحب کی اطاعت کرتی ہے تو بحیثیت ایک بزرگ اور پاک انسان ہونے کے کرتی ہے یا بحیثیت خلیفہ ہونے کے؟ ۷۔جس طرح یہ منافق انسان لکھتا ہے۔انجمن حضرت خلیفہ امسیح کی جو اتباع کرتی ہے۔وہ آپ سے یا جماعت سے دب کر کرتی ہے یا آپ لوگ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ خلیفہ مطاع ہے اور انجمن مطیع ہے؟