حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 280 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 280

حیات بقاپوری 280 ہے۔اور عرفان اللہ تعالیٰ کی موہیت اور انعام ہوتا ہے۔عرفان سے مراد کشوف اور الہامات جو ہر قسم کی شیطانی آمیز ش اور ظلمت سے مبرا ہوں۔اور نور اور خدا کی طرف سے ایک شوکت کے ساتھ ہوں۔وہ مراد ہیں۔اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی طرف سے موہبت اور انعام ہوتا ہے۔یہ چیز کچھ کسی چیز نہیں۔مگر ایمان کسی چیز ہوتا ہے۔اسی واسطے اوامر ہیں کہ یہ کرو۔غرض ہزاروں احکام ہیں۔اور ہزاروں نواہی ہیں۔ان پر پوری طرح سے کار بند ہونا ایمان ہے۔غرض ایمان ایک خدمت ہے جو ہم بجالاتے ہیں۔اور عرفان اس پر ایک انعام اور موہبت ہے۔انسان کو چاہیے کہ خدمت کئے جاوے۔آگے انعام دینا خدا کا کام ہے۔یہ مومن کی شان سے بعید ہونا چاہیے کہ وہ انعام کے واسطے خدمت کرے۔مکاشفات اور الہامات کے ابواب کے کھلنے کے واسطے جلدی نہ کرنی چاہئیے۔اگر تمام عمر بھی کشوف اور الہامات نہ ہوں تو گھبرانا نہ چاہیئے۔اگر یہ معلوم کرلو کہ تم میں ایک عاشق صادق کی سی محبت ہے۔جس طرح وہ اس کے ہجر میں اس کے فراق میں بھوکا مرتا ہے۔پیاس سہتا ہے۔نہ کھانے کا ہوش نہ پانی کی پرواہ۔نہ اپنے تن بدن کی کچھ خبر۔اسی طرح تم بھی خدا کی محبت میں ایسے محو ہو جاؤ کہ تمہارا وجود ہی درمیان سے گم ہو جاوے۔پھر اگر ایسے تعلق میں انسان مر بھی جاوے تو بڑا ہی خوش قسمت ہے۔ہمیں تو ذاتی محبت سے کام ہے۔نہ کشوف سے غرض نہ الہام کی پر واہ۔دیکھو جس طرح ایک شرابی جام کے جام پیتا ہے۔اور لذت اٹھاتا ہے۔اسی طرح تم اس کی ذاتی محبت کے جام بھر بھر ہو۔جس طرح وہ دریا نوش ہوتا ہے۔اسی طرح تم بھی کبھی سیر نہ ہونے والے بنو۔جب تک انسان اس امر کو محسوس نہ کرلے کہ میں محبت کے ایسے درجے کو پہنچ گیا ہوں کہ اب عاشق کہلا سکوں۔تب تک پیچھے ہر گز نہ ہٹے قدم آگے ہی آگے رکھتا جاوے۔اور اس جام کو منہ سے نہ ہٹائے۔اپنے آپ کو اس کے لئے بیقرار اور شیدا اور مضطرب بنالو۔اگر اس درجہ تک نہیں پہنچے۔تو کوڑی کے کام کے نہیں۔ایسی محبت ہو کہ خدا کی محبت کے مقابل پر کسی چیز کی پرواہ نہ ہو۔نہ کسی قسم کے طبع کے مطیع بنو۔اور نہ کسی قسم کے خوف کا تمہیں خوف ہو۔چنانچہ کسی کا شعر ہے کہ آنکه ترا شناخت جاں را چه کند فرزند و عیال و خانمان را چه کنند دیوانہ کئی ہر دو جهانش بخشی دیوانه بر دو جہاں راچه کند میں تو اگر اپنے فرزندوں کا ذکر کرتا ہوں۔تو نہ اپنی طرف سے بلکہ مجھے تو مجبورا کرنا پڑتا ہے۔کیا کروں۔اگر اس