حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 267 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 267

حیات بقاپوری 267 " پر اس کا دینا لازم ہے اور اگر طاقت نہیں تو پھر اس کا دینا لازم نہیں۔“ ۱۰۷۔طبیب اور ڈاکٹر کو متقی ہونا چاہئیے:۔ایک صاحب گھر میں آئے۔طب کا ذکر شروع ہوا۔فرمایا۔ا حکم ۲۴ فروری ۱۹۹۷ء) طبیب میں علاوہ علم کے جو اس کے پیشے کے متعلق ہے ایک صفت نیکی اور تقویٰ بھی ہونی چاہئیے۔ورنہ اس کے بغیر کچھ کام نہیں چلتا۔ہمارے پچھلے لوگوں میں اس کا خیال تھا۔اور لکھتے ہیں کہ جب نبض پر ہاتھ رکھے۔تو یہ بھی کہے لا علم لنا الا ما علمتنا یعنی اے خداوند بزرگ ہمیں کچھ علم نہیں مگر وہ جو تو نے سکھایا۔“ فرمایا کہ دیکھو! پچھلے دنوں میں مبارک احمد کو خسرہ نکلا تھا۔اس کو اس قدر کھجلی ہوتی تھی۔کہ وہ پلنگ پر کھڑا ہو جاتا تھا۔اور بدن کی بوٹیاں توڑتا تھا۔جب کسی بات سے فائدہ نہ ہوا۔تو میں نے سوچا کہ اب دعا کرنی چاہئیے۔میں نے دعا کی۔اور دعا سے ابھی فارغ ہی ہوا تھا۔کہ میں نے دیکھا کہ کچھ چھوٹے چھوٹے چڑ ہے جیسے جانور مبارک احمد کو کاٹ رہے ہیں۔اور ایک شخص نے کہا۔کہ ان کو چادر میں باندھ کر باہر پھینک دو۔چنانچہ ایسا کیا گیا جب میں نے بیداری میں دیکھا تو مبارک احمد کو بالکل آرام ہو گیا تھا۔اسی طرح دست شفا جو مشہور ہوتے ہیں۔اس میں کیا ہوتا ہے۔وہی خدا کا فضل اور کچھ نہیں۔(الحکم ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء) ۱۰۸۔دعا کی قبولیت کیلئے دوسرے بزرگ سے دعا کرانی چاہیئے:۔فرمایا کہ ”دعا میں بعض دفعہ قبولیت نہیں پائی جاتی۔تو ایسے وقت میں اس طرح بھی دعا قبول ہو جاتی ہے۔کہ ایک شخص بزرگ سے دعا منگوائیں۔اور خدا سے دعا مانگیں کہ وہ اس مرد بزرگ کی دعا کوشنے۔اور بارہا دیکھا گیا ہے۔کہ اس طرح دعا قبول ہو جاتی ہے۔ہمارے ساتھ بھی بعض دفعہ ایسا واقعہ ہوا ہے“۔(الحکم ۳۱ مارچ ۱۹۰۷ء) ۱۰۹۔اسباب پرستی شرک ہے:۔فرمایا کہ دنیا میں جو اسباب کا سلسلہ جاری ہے۔بعض لوگ اس حد تک اسباب پرست ہو جاتے ہیں۔کہ وہ اللہ تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں۔توحید کی اصل حقیقت تو یہ ہے۔کہ شرک فی الاسباب کا شائبہ بھی باقی نہ رہے۔خواص الاشیا کی نسبت کبھی یہ یقین نہ کیا جائے کہ وہ خواص ان کے ذاتی (۴) ہیں بلکہ یہ مانا چاہیے کہ وہ خواص بھی اللہ