حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 250 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 250

حیات بقاپوری 250 فرمایا۔یہ فعل شرعا حرام ہے۔شریعت اسلام کے مطابق دوسرے کے بیٹے کو اپنا بیٹا بنانا قطعا حرام ہے۔ا مسافر اور مریض فدیہ دے سکتے ہیں:۔(۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ء) فرمایا اللہ تعالیٰ نے شریعت کی بناء آسانی پر رکھی ہے۔جو مسافر اور مریض صاحب مقدرت ہوں۔اُن کو چاہیے کہ روزہ کی بجائے فدیہ دیدیں۔فدیہ یہ ہے کہ ایک مسکین کو کھانا کھلایا جائے۔۷۲ کون سا مریض صرف فدیہ دے سکتا ہے:۔( بدر۱۷ اکتوبر 1906ء) حوالہ نمبر ے کی تشریح میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ صرف فدیہ تو شیخ فانی یا اس جیسوں کے واسطے ہو سکتا ہے جو روزہ کی طاقت کبھی بھی نہیں رکھتے۔ورنہ عوام کے واسطے جو صحت پا کر روزہ رکھنے کے قابل ہو جاتے ہیں صرف فدیہ کا خیال کرتا اباحت کا دروازہ کھولدیتا ہے۔جس دین میں مجاہدات نہ ہوں وہ دین ہمارے نزدیک کچھ نہیں۔اسی طرح سے خدا تعالیٰ کے بوجھوں کو سر پر سے ٹالنا سخت گناہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو لوگ میری راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں انکو ہی ہدایت دی جاتی ہے۔۷۳۔پانچ مجاہدے:۔( بدر ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۷ء) فرمایا دین اسلام میں پانچ مجاہدات مقرر فرمائے گئے ہیں۔(1) نماز (2) روزہ (3) زکوۃ صدقات (4) حج (5) اسلامی دشمن کا ذب اور دفع۔خواہ سیفی ہو خواہ قلمی۔یہ پانچ مجاہدے قرآن شریف سے ثابت ہیں۔مسلمانوں کو چاہئے کہ ان میں کوشش کریں۔اور اُن کی پابندی کریں۔یہ روزے تو سال میں ایک ماہ کے ہیں۔بعض اہل اللہ تو نوافل کے طور پر اکثر روزے رکھتے ہیں اور ان میں مجاہدے کرتے ہیں۔ہاں دائمی روزے رکھنا منع ہیں۔یعنی ایسا نہیں چاہیئے کہ آدمی ہمیشہ روزے ہی رکھتا رہے۔بلکہ ایسا کرنا چاہیے۔کہ نفلی روزہ کبھی رکھے اور کبھی چھوڑ دے۔( بدر ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۷ ء )