حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 247 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 247

حیات بقاپوری 247 ۶۳ آبکاری کی تحصیلداری: ایک دوست جو محکمہ آبکاری میں نائب تحصیلدار ہیں۔اُن کا خط حضرت کی خدمت میں آیا کہ کیا اس قسم کی نوکری ہمارے واسطے جائز ہے؟ حضرت نے فرمایا کہ اس وقت ہندوستان میں ایسے تمام امور حالت اضطرار میں داخل ہیں۔تحصیلداریا نائب تحصیلدار نہ شراب بناتا ہے۔نہ بیچتا ہے نہ پیتا ہے صرف اس کی انتظامی نگرانی ہے۔اور بلحاظ سرکاری ملازمت کے اس کا فرض ہے۔ملک کی سلطنت اور حالات موجودہ کے لحاظ سے اضطرار ایہ امر جائز ہے۔ہاں خدا تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہیے کہ وہ انسان کے واسطے اس سے بھی بہتر سامان پیدا کرے۔گورنمنٹ کے ماتحت ایسی ملازمتیں بھی ہوسکتی ہیں۔جن کا ایسی باتوں سے تعلق نہ ہو۔اور خدا تعالیٰ سے استغفار کرتے رہنا چاہئیے۔( بدر ۲۶ ستمبر ۱۹۰۷ء) ۶۔نگوں کے ساتھ میل جول :- افریقہ سے ایک دوست نے بذریعہ تحریر حضرت سے دریافت کیا کہ اس جگہ کے اصلی باشندے مردوزن بالکل ننگے رہتے ہیں۔اور معمولی خورد و نوش کی اشیاء کا لین دین اُن کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔تو کیا ایسے لوگوں سے ملنا جلنا گناہ تو نہیں؟ حضرت نے فرمایا کہ تم نے تو اُن کو نہیں کہا کہ ننگے رہو۔وہ خود ہی ایسا کرتے ہیں۔اس میں تم کو کیا گناہ۔وہ تو ایسے ہی ہیں جیسے کہ ہمارے ملک میں بعض فقیر اور دیوانے ننگے پھرا کرتے ہیں۔ہاں ایسے لوگوں کو کپڑا اپنے کی عادت ڈالنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔( بدر ۲۶ ستمبر ۱۹۰۷ء) ۶۵۔ایسے لوگوں کا ملازم رکھنا:۔ایسے ہی لوگوں کی نسبت یہ بھی سوال کیا گیا۔کہ چونکہ ملک افریقہ میں غریب لوگ بھی ہیں جو نوکری پر بآسانی سستے مل سکتے ہیں۔اگر ایسے لوگوں سے کھانا پکوایا جائے تو کیا یہ جائز ہے۔یہ لوگ حرام حلال کی پہچان نہیں