حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 245 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 245

حیات بقاپوری ۵۸- جائز نکاح: 245 سوال پیش ہوا کہ ایک لڑکی احمدی ہے۔جس کے والدین غیر احمدی ہیں۔والدین اس کی ایک غیر احمدی سے شادی کرنا چاہتے تھے اور لڑکی ایک احمدی کیساتھ نکاح کرنا چاہتی تھی۔والدین نے اصرار کیا۔عمر اُس کی اسی اختلاف میں بائیس سال تک پہنچ گئی۔لڑکی نے تنگ آکر والدین کی اجازت کے بغیر ایک احمدی سے نکاح کر لیا۔نکاح جائز ہو یا نہیں؟ حضرت نے فرمایا کہ نکاح جائز ہو گیا۔(بدر ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء) -۵۹ امام مقتدیوں کا خیال رکھے:۔سوال پیش ہوا کہ ایک پیش امام ماہ رمضان میں مغرب کے وقت لمبی سورتیں شروع کر دیتا ہے۔مقتدی تنگ آجاتے ہیں کیونکہ روزہ کھول کر کھانا کھانے کا وقت ہوتا ہے۔دن بھر کی بھوک سے ضعف لاحق ہوتا ہے۔بعض ضعیف ہوتے ہیں۔اس طرح پیش امام اور مقتدیوں میں اختلاف ہو گیا۔حضرت نے فرمایا کہ پیش امام کی اس سلسلہ میں غلطی ہے۔اس کو چاہیے کہ مقتدیوں کی حالت کا لحاظ رکھے اور نماز کو ایسی صورت میں بہت لمبا نہ کرے۔(بدر ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء) داڑھی اور مونچھ کے متعلق ذکر آیا کہ نئے نئے فیشن نکلتے ہیں کوئی ڈاڑھی منڈاتا ہے۔کوئی ہر دو داڑھی اور ۶۰۔داڑھی اور مونچھے:۔مونچھ منڈاتا ہے۔داڑھی بڑھائی جاوے۔حضرت نے فرمایا مستحسن یہی بات ہے جو شریعت اسلام نے مقرر کی ہے کہ مونچھیں کٹائی جاویں اور (بدر ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء)