حیاتِ بقاپوری — Page 238
238 حیات بقاپوری فرمایا۔یہ سوال ہی غلط ہے۔بیمار کے واسطے روزہ رکھنے کا حکم نہیں۔اسی شخص کا یہ سوال پیش ہوا کہ جو شخص روزہ رکھنے کے قابل نہ ہوا سے مسکین کو کھانا کھلانا چاہیئے۔اس کھانے کی رقم قادیان کے یتیم خانہ میں بھیجنا جائز ہے۔کہ نہیں؟ فرمایا۔ایک ہی بات ہے۔خواہ اپنے شہر میں کسی مسکین کو کھلائے یا یتیم یاسمین فنڈ میں دیدے۔۳۶۔فجر کی اذان کے بعد نوافل: ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ فجر کی اذان کے بعد دوگانہ فرض سے پہلے اگر کوئی شخص نوافل ادا کرے تو جائز ہے یا نہیں؟ نہیں۔فرمایا۔نماز فجر کی اذان کے بعد سورج نکلنے تک دو رکعت سنت اور دورکعت فرض کے سوا اور کوئی نماز ۳۷ کشتہ بندوقی: ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا۔بندوق کی گولی سے جو حلال جانور ذبح کرنے سے پہلے ہی مر جاتے ہیں۔ان کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔گولی چلانے سے پہلے تکبیر پڑھ لینی چاہیے۔پھر اس کا کھانا جائز ہے۔۳۸ دانگی دوره: ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ جو شخص بسبب ملازمت کے ہمیشہ دورہ پر رہتا ہے۔اس کو نمازوں کا قصر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔جو شخص رات دن و دورہ پر رہتا ہے اور اس بات کا ملازم ہے۔وہ حالت دورہ میں مسافر نہیں کہلا سکتا۔اس کو پوری نماز پڑھنی چاہئیے۔