حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 237 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 237

حیات بقاپوری ۳۳۔سفری تاجر: 237 بدر ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ء) ایک صاحب کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں اور میرا بھائی ہمیشہ تجارت عطریات وغیرہ میں سفر کرتے رہتے ہیں کیا ہم نماز کو قصر کیا کریں؟ فرمایا۔سفر تو وہ ہے جوضرور تا گاہے گاہے ایک شخص کو پیش آئے نہ یہ کہ اس کا پیشہ ہی یہ ہو۔کہ آج یہاں اور کل وہاں اپنی تجارت کرتا پھرے۔یہ تقویٰ کے خلاف ہے کہ ایسا آدمی اپنے آپ کو مسافروں میں شامل کر کے ساری عمر نماز قصر کرنے میں گزار دے۔بدر ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ء ) -۳۴ صنعت کفار سے فائدہ حاصل کرنا:۔ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب ریل دجال کا گدھا ہے۔تو ہم لوگ اس پر کیوں سوار ہوں؟ فرمایا۔کفار کی صنعت سے فائدہ اُٹھانا منع نہیں ہے۔آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ گھوڑی کو گدھے کے ساتھ ملانا دجل ہے۔پس ملانے والا دجال ہے۔لیکن آپ برابر خچر پر سواری کرتے تھے۔اور ایک کافر بادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ بھیجی تھی۔اور آپ اس پر برابر سواری کرتے رہے۔۳۵ روزه: بدر ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ء) ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے؟ فرمایا جائز ہے۔اسی شخص کا سوال پیش ہوا۔کہ حالت روزہ میں سرکو یا ڈاڑھی کو تیل لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا جائز ہے۔اسی شخص کا سوال پیش ہوا۔کہ روزہ دار کی آنکھ بیمار ہو تو اس میں دوائی ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟