حیاتِ بقاپوری — Page 211
حیات بقاپوری 211 ۱۶۶ - ۲۲ اگست ۱۹۵۷ء کو میں ظہر کی نماز پڑھ رہا تھا کہ نماز میں ہی مکرم چوہدری محمد شریف صاحب وکیل منٹگمری کے بڑے لڑکے کی صحت کے لئے دعا کی۔تو زبان پر جاری ہوا: صح صحيحاً یعنی اسے پوری صحت ہو گئی۔جس کی ان کو اطلاع دی گئی۔۱۶۷ - ۲۵ اگست ۱۹۵۷ء کو مکرم چوہدری محمد شریف صاحب وکیل کا تار آیا کہ ۱۹۵۵ء کے سیلاب کی طرح ہمارے گاؤں میں اب بھی سیلاب آنے والا ہے۔دعائے خاص کی ضرورت ہے۔میں نے ایک دو دن دعا کی تو الہام ہوا: الأن كما كان یعنی پہلے کی طرح ان کا گاؤں انشاء اللہ بچایا جائے گا۔الحمد للہ کہ آج ۱۰ ستمبر ۱۹۵۷ء کو ان کا خط موصول ہوا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے فضل سے گاؤں کو محفوظ رکھا۔-۱۲۸ اخیر اگست ۱۹۵۷ء میں چوہدری محمد شریف صاحب نے پھر دعا کے لئے لکھا کہ نہر والوں سے کچھ جھگڑا ہو گیا ہے۔میں دعا کر رہا تھا کہ معلوم ہوا کہ چوہدری صاحب کو اللہ تعالیٰ فتح دیگا۔چنانچہ ۲۔اکتوبر ۱۹۵۷ء کو ان کا خط آیا کہ حکومت نے بذریعہ تار ہمارے خلاف کاروائی روک دی ہے۔-۱۲۹ ۵ ستمبر ۱۹۵۷ء کا واقعہ ہے کہ منش محمد صادق صاحب مختار عام حضرت صاجزادہ مرزا بشیر احمد صاحب مدظله نے اپنے لڑ کے محمد اشرف کے رشتہ کی بابت جو ایک جگہ تجویز ہورہی تھی کامیابی کے لئے دعا کرنے کو کہا۔میں نے اسی مجلس میں دعا کی تو مجھے بتلایا گیا کہ یہ رشتہ ان سے طے پا چکا ہے۔میں نے انہیں یہ بتا کر مبارک بھی دی۔چنانچہ اس کے بعد ۵۷-۹-۱۹ کو ان کی طرف سے خط آیا جس میں یہ درج تھا: الحمد للہ کہ آپ کی دعا قبول ہو گئی ہے۔لڑکی والوں نے رشتہ منظور فرمالیا ہے۔نکاح جلسہ سالانہ پر کر لیا جاوے گا۔“