حیاتِ بقاپوری — Page 210
حیات بقاپوری 210 آئیں اور اپنی لڑکی کے رشتہ کے متعلق استخارہ کے لئے کہا۔میں نے دعا کی تو کشفا دیکھا کہ حضرت صاجزادہ میاں بشیر احمد صاحب مدظلہ اس لڑکی کے منہ پر ہاتھ پھیر رہے ہیں، اور فرماتے ہیں: "لڑکا چنگا ہے۔۱۶۲۔اسی طرح ایک دفعہ قاضی مبارک احمد صاحب مبلغ کی والدہ نے مجھے دعا کے لئے کہا کہ عرصہ ہوا میرے لڑکے کا خط نہیں آیا جس سے سخت تشویش ہے۔میں نے دعا کی تو القاء ہوا کہ بہت جلد تمہارے لڑکے کا خط آجائے گا۔چنانچہ دوسرے دن خیریت کا خط آ گیا۔۱۶۳ ۱۵ اگست ۱۹۵۷ء کو عزیز مبارک احمد بقا پوری کی ملازمت کیلئے اور جو اس نے منشی فاضل کا امتحان دیا تھا اس کی کامیابی کیلئے دعا کر رہا تھا کہ زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے: مالکا اناں دواں وچ کامیابی ائے ۱۶۴۔اسی تاریخ کو ۰۲ اڈی ماڈل ٹاون کی کوٹھی کے متعلق بھی دعا کی، تو القاء ہوا: و مل گئی۔۔مل گئی پھر اسحاق کی تبدیلی لاہور کے لئے دعا کی تو زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے: عسَى رَبُّنَا أَنْ يُبْدِلَنَا خَيْرٌ مِنْهَا ۱۶۵ ۲۲ اگست ۱۹۵۷ء کو میں نے رویا میں دیکھا کہ میرے مکان کے کمرے میں حضرت مصلح موعود ایدہ اللہ الودود تشریف فرما ہیں اور پیغامیوں کے کسی مضمون پر تنقید فرمارہے ہیں۔پھر میں اپنے مکان کے زنانہ حصہ میں آگیا ہوں تو ایسا معلوم ہوا کہ میرے دونوں برادر مولوی محمد اسماعیل صاحب اور چوہدری محبوب عالم صاحب نے میری دعوت کی ہے۔میری بیوی کہتی ہے کہ جب وہ بلانے آئیں تو آپ ان کے گھر جا کر میرا کھانا بھی بھیج دینا۔چنانچہ دیکھتا ہوں کہ مولوی محمد اسماعیل صاحب بلاتے آئے ہیں کہ میری آنکھ کھل گئی۔