حیاتِ بقاپوری — Page 248
حیات بقاپوری 248 فرمایا۔اس ملک کے حالات کے لحاظ سے جائز ہے۔کہ ان و نو کر رکھ لیا جائے اور اپنے کھانے وغیرہ کے متعلق اُن سے احتیاط کرائی جائے۔- ایسی عورتوں سے نکاح: یہ بھی سوال ہوا کہ کیا ایسی عورتوں سے نکاح جائز ہے؟ ( بدر ۲۶ ستمبر ۱۹۰۷ء) فرمایا۔اس ملک میں اور ان علاقوں میں بحالت اضطرار ایسی عورتوں سے نکاح جائز ہے۔لیکن صورت نکاح میں اُن کو کپڑا پہنانے اور اسلامی شعار پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔۶۷۔نوٹوں پر کمیشن:۔حضرت اقدس مسیح موعود کی خدمت میں ایک صاحب کا سوال پیش ہوا کہ نوٹوں کے بدلہ روپیہ لینے یا دینے کے وقت یا پونڈ یا روپیہ توڑانے کے وقت دستور ہے کہ کچھ پیسے زائد لئے یا دئے جاتے ہیں۔کیا اس قسم کا کمیشن لینا یا دینا جائز ہے؟ حضرت نے فرمایا۔یہ جائز ہے اور سود میں داخل نہیں۔ایک شخص بوقت ضرورت ہم کو نوٹ بہم پہنچا دیتا ہے یا نوٹ لے کر روپیہ دے دیتا ہے تو اس میں کچھ حرج نہیں کہ وہ کچھ مناسب کمیشن اس پر لے لے۔کیونکہ نوٹ یا رو پید یاریزگاری کے محفوظ رکھنے اور تیار رکھنے میں وہ خود بھی وقت اور محنت خرچ کرتا ہے۔( بدر ۲۶ ستمبر ۱۹۰۷ء) ۶۸ - فاسقہ کو حق وراثت : ایک شخص نے بذریعہ خط حضرت سے دریافت کیا۔کہ ایک شخص مثلا زید نام لاولد فوت ہو گیا ہے۔زید کی ہمشیرہ تھی جو زید کی مین حیات میں بیاہی گئی۔بسبب اس کے کہ خاوند سے بن نہ آئی۔اپنے بھائی کے گھر میں رہتی تھی اور وہیں رہی یہاں تک کہ زید مر گیا۔زید کے مرنے کے بعد اس عورت نے بغیر اس کے کہ پہلے خاوند سے با قاعدہ