حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 239 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 239

حیات بقاپوری 239 -۳۹ روزه دار کا خوشبولگانا اور آنکھوں میں سرمہ ڈالنا:۔سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کو خوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا جائز ہے۔f سوال پیش ہوا کہ روزہ دار آنکھوں میں سرمہ ڈالے یا نہ ڈالے؟ فرمایا۔مکروہ ہے۔اور ایسی ضرورت ہی کیا ہے کہ دن کے وقت سرمہ لگائے۔رات کو سرمہ لگا سکتا ہے۔۔سید زادی سے نکاح: ایک شخص نے حضرت صاحب کی خدمت میں سوال پیش کیا کہ غیر سید کو سیدانی سے نکاح جائز ہے یا نہیں فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے نکاح کے واسطے جو محرمات بیان کئے ہیں ان میں کہیں یہ نہیں لکھا کہ مومن کے واسطے سید زادی حرام ہے۔علاوہ ازیں نکاح کے واسطے طیبات کو تلاش کرنا چاہئیے اور اس لحاظ سے سید زادی کا ہونا بشرطیکہ تقوی طہارت کے لوازمات اُس میں ہوں افضل ہے۔چہلم :- ( بدر ۱۴ فروری ۱۹۰۷ء) ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ چہلم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔یہ رسم سنت سے باہر ہے۔۴۲۔اخبار کی قیمت:۔( بدر ۱۴ فروری ۱۹۰۷ء) اخبار کی قیمت اگر پیشگی وصول کی جائے تو اخبار کے چلانے میں سہولت ہوتی ہے۔اس کے وصول کرنے کے واسطے بدر کی قیمت مابعد کے نرخ میں ایک روپیہ زائد کیا گیا ہے۔یعنی مابعد دینے والوں سے قیمت اخبار بجائے