حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 146 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 146

حیات بقاپوری 146 وہاں کے کام بڑے بڑے یہ ہیں۔درس قرآن کریم۔اگر کوئی دوست کچھ پڑھنا چاہیں تو ان کو پڑھانا۔غیر مبایعین کو سمجھانا۔غیر احمدیوں کو احمدیت کی طرف دعوت۔غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت۔نہایت اخلاص اور دعاؤں سے کام لیں۔اور سید محمد اشرف صاحب اور مولوی علی احمد صاحب حقانی سے مشورہ کر لیا کریں۔وقتاً فوقتاً ضروری امور کی نسبت مجھ سے یا دفتر سے کام ہو تو مولوی شیر علی صاحب سے پوچھ لیا کریں۔مباحثہ کے سلسلہ میں ہدایات:۔خاکسار مرزا محمود احمد (1) ایک مباحثہ کے سلسلہ میں ہدایات جو حضور نے اپنی قلم سے لکھ کر خاکسار کو دیں۔حق کے متعلق فیصلہ تو خود لوگ اپنے دلوں میں کریں گے۔فیصلہ سے مراد انتظام مباحثہ کے متعلق فیصلہ ہے۔یعنی اگر خلاف شرائط کوئی کام ہو یا کوئی مباحث گالیاں دے تو اس کو روک دینا۔بحث سے نکل جائے تو اس کو روک دینا۔کہ یہ دونوں مل کر فیصلہ کریں گے۔اگر اتفاق نہ ہو تو جس طرح ہوتا ہے اُسی طرح ہوتا رہے گا۔(۲) بحث کرانے والے صاحب لکھ دیں اور اس پر دستخط کروادیں۔کہ اول حیات و وفات مسیح پر گفتگو ہوگی۔پھر صداقت دعوئے مسیحیت پر۔اور اگر ان کے مولوی وفات مسیح پر بحث نہ کریں تو ان کا فرار سمجھا جائے گا۔وہ شخص اس بات کا ذمہ لے کہ ضرور وہ اس مسئلہ پر پہلے بحث کریں گے۔یا لکھ دیں گے کہ قرآن کریم سے واقع میں وفات ہے۔تب صداقت پر گفتگو ہوگی۔(۳) سب شرائط کا آپ کی طرف سے لکھ دینا کافی نہیں بلکہ ان کی طرف سے بھی تحریر لینی چاہیے۔(۴) بحث مرغ بازی کی طرح نہ ہو۔بلکہ مدعی ایک تقریر کریگا۔اس کا جواب مدمقابل دے گا۔پھر مدعی جواب الجواب دے گا اور بحث ختم ہو جائیگی۔تو تو میں میں میں ہمیشہ فساد ہوتا ہے۔تبلیغ کے لیے حلقے:۔خاکسار مرز امحمود احمد ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مبلغین سلسلہ کی تبلیغی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت نے فرمایا: