حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 50
حیات احمد جلد پنجم حصہ دوم ہے ایک دم میں چلتی پھر گئی۔ظاہر ہے کہ چکی کی روش سے جو حصہ چکی کا آنکھ سے پوشیدہ ہوتا ہے وہ آنکھ کے سامنے آجاتا ہے اور جو سامنے ہوتا ہے وہ پوشیدہ ہو جاتا ہے۔پس یہی حال اس مقدمہ کا ہوا یعنی جو وجوہات قبل اس سے حاکم کی نظر کے سامنے تھے یعنی یہ کہ غلام جیلانی مدعی نے اپنی عرضی دعوے میں صرف امام الدین کو قابض ظاہر کیا ہے۔انڈیکس پیدا ہونے سے یک دفعہ یہ وجوہات ناپید ہو گئے۔اور چکی کی پوشیدہ طرف کی طرح نئے وجوہات نظر کے سامنے آگئے اور جس پوشیدہ امر کے لئے اس پیشگوئی میں خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ آخر کار میں ظاہر کر دوں گا وہ ظاہر ہو گیا۔بات یہ ہے کہ غلام جیلانی کی نالش کا مقدمہ ایک پرانے زمانہ کا تھا جس پر قریباً چالیس برس کے گزر گئے تھے اور وہ مقدمہ میرے والد صاحب کے وقت کا تھا۔مجھ کو اس سے کچھ اطلاع نہ تھی۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳ ۲۸ تا ۲۸۵) انگریزی رسالہ کے اجرا کی تجویز حضرت اقدس پر براہین احمدیہ کی تالیف کے زمانہ میں بعض الہامات انگریزی زبان میں بھی ہوئے جو براہین احمدیہ کی چوتھی جلد میں شائع ہو چکے ہیں جیسے ۱۸۸۳ء میں الہام ہوا۔(براہین صفحہ۵۵۶) I Love you۔I Shall give you a large Party of Islam ترجمہ۔میں تم سے محبت کرتا ہوں۔میں تمہیں ایک بڑا گر وہ اسلام کا دوں گا۔یہ ۱۸۸۳ء کا الہام ہے اس وقت تک جماعت احمدیہ کا قیام نہیں ہوا تھا جو ۱۸۸۹ء میں ہوا۔اس سے معلوم ہوتا تھا کہ انگریزی قوم میں بھی اسلام پھیل جاوے گا اور وہ آپ کے ذریعہ ہوا اس کے ایک لمبے عرصہ کے بعد مسٹر الیگزینڈر ویب آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے ایک اور انگریز اس سے پہلے مسلمان ہوا تھا۔کوئی باقاعدہ نظام تبلیغ انگریزی قوم کے لئے نہ تھا۔مگرا ۱۹۰ ء کے آغاز کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کے قلب میں اس مقصد کے آغاز کے لئے بھی تحریک کر دی چنانچہ ۱۵ جنوری ۱۹۰۱ء کو آپ نے اس کے لئے حسب ذیل اعلان فرمایا۔