حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 314
حیات احمد ۳۱۴ جلد پنجم حصہ دوم قلم کے نوٹ ہیں ہمدست حامل عریضہ ابلاغ خدمت ہے کتاب وصول کر کے اس کی رسید حامل عریضہ کو مرحمت فرما دیں اور نیز اگر موجود ہوں تو 4 روپے بھی حامل کو دے دیجیے گا تاکہ لڑکے کو دے دیئے جاویں اور تا کہ دوسری کتاب شمس بازغہ کے حاصل کرنے میں دقت نہ ہو کتاب شمس بازغہ کا جس وقت بے جلد نسخہ آپ روانہ فرما دیں گے فوراً اصل نسخہ جس پر نوٹ ہیں اسی طرح روانہ خدمت ہوگا۔آپ بالکل تسلی فرماویں۔انشاء اللہ العزیز ہرگز وعدہ خلافی نہ ہوگی۔اس لڑکے نے کہا ہے کہ اور بھی مولوی مرحوم کے ہاتھ کے لکھے ہوئے کئی ایک نوٹ ہیں جو تلاش پر مل سکتے ہیں۔جس وقت ہاتھ لگے تو ان کا معاوضہ علیحدہ مقرر کر کے نوٹ قلمی فیضی کے بشرط ضرورت لے کر ارسال خدمت ہوں گے آپ شمس بازغہ بہت جلدی منگا کر روانہ فرما دیں کیوں کہ لڑکا صرف ایک ماہ کی رخصت پر گھر میں آیا ہے۔اس عرصہ کے انقضاء پر اس نے کتاب لاہور لے جانی ہے اور پھر کتاب کا ملنا دشوار و متعذر ہو جاوے گا۔چکوال سے تلاش کریں شاید کوئی نسخہ مل جاوے تو حامل عریضہ کے ہاتھ روانہ فرما دیں اور اپنا آدمی بھی ساتھ بھیج دیں تا کہ کتاب لے جاوے، امید ہے کہ میری یہ ناچیز خدمت حضرت مرزا صاحب اور آپ کی جماعت قبول فرما کر میرے لئے دعائے خیر فرماویں گے لیکن میری التماس ہے کہ میرا نام بالفعل ہرگز ظاہر نہ کیا جاوے تا کہ پھر مجھ سے ایسی مددمل سکے۔مولوی شہاب الدین کی جانب سے السلام علیکم۔والسلام خاکسار محمد کرم دین صاحب عفی عنہ از بھیں تحصیل چکوال پیر مہر علی شاہ کے کارڈ کی نقل جس میں وہ اقرار کرتا ہے که کتاب سیف چشتیائی محمد حسن کا مضمون ہے محبّی و مخلصی مولوی کرم دین صاحب سلامت باشد و علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاته أَمَّا بَعُد یک نسخه بذریعہ ڈاک یا کسی آدم معتبر فرستادہ خواہد شد آپ کو واضح ہو کہ