حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 300 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 300

حیات احمد جلد پنجم حصہ دوم الْمَصَائِبِ لکھا ہوا ہے۔جس کے یہ معنے ہوئے کہ هَذِهِ صِلَةٌ عَلَى شُكْرِ الْمَصَائِبِ گویا یہ روپیہ اور چھوارے شکر المصائب کا صلہ ہے۔تیسری دفعہ پھر کچھ ورق دکھائے گئے جن پر بیٹوں کے بارے میں کچھ لکھا ہوا تھا اور جو اس وقت یاد نہیں ہے۔“ البدر جلد نمبر ۹ ، مورخہ ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶۹ - تذکره صفحه ۳۶۶ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) ۲۱ / دسمبر کی رات کو جس کی صبح کو ۲۲ / دسمبر تھی اور جو اخیر عشرہ رمضان کی پہلی رات تھی۔آپ کو یہ الہام ہوا۔يَأْتِي عَلَيْكَ زَمَنْ كَمِثْلِ زَمَنِ مُوسَى فرمایا۔اس زمانہ میں جو ہیں پچیس برس کے قریب ہوتا ہے یہ الہام کبھی نہیں ہوا۔موسیٰ کا نام تو کئی الہاموں میں رکھا گیا ہے۔“ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲، صفحه ۱۴۱۱۔تذکره صفحه ۳۶۶ مطبوعه ۲۰۰۴ء) ا - إِنَّهُ كَرِيمٌ تَمَشَّى اَمَامَكَ وَ عَادَی مَنْ عَادَی (یعنی وہ کریم ہے۔وہ تیرے آگے آگے چلتا ہے۔جس نے تیری عداوت کی (گویا) اس کی عداوت کی ) فرمایا کل جو الہام ہوا تھا يَأْتِي عَلَيْكَ زَمَنْ كَمِثْلِ زَمَنِ مُوسَى يه أى الهام کے آگے معلوم ہوتا ہے جہاں ایک الہام کا قافیہ جب دوسرے الہام سے ملتا ہے خواہ وہ الہامات ایک دوسرے سے دس دن کے فاصلہ سے ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ان دونوں کا تعلق آپس میں ضرور ہے۔یہاں بھی موسیٰ اور عادی کا قافیہ ملتا ہے اور پھر توربیت میں اس قسم کا مضمون ہے کہ خدا نے موسیٰ کو کہا کہ تو چل میں تیرے آگے چلتا ہوں۔“ (البدر جلد انمبر۱۰ مورخه ۱۲ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۶ ۷ الحکم جلد ۶ نمبر ۶۴ مورخه ۱۲۳ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۳۱۔تذکره صفحه ۳۶ مطبوع ۲۰۰۴ء) ۱۳۲ دسمبر ۱۹۰۲ء نماز فجر سے پیشتر حضرت اقدس نے یہ رویا سنائی۔میں کسی اور جگہ ہوں اور قادیان کی طرف آنا چاہتا ہوں ایک دو آدمی ساتھ ہیں کسی نے کہا راستہ بند ہے ایک بڑا بحرز خار چل رہا ہے۔میں نے دیکھا کہ واقع میں کوئی دریا نہیں بلکہ ایک ا (ترجمہ از مرتب ) تم پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جو موسیٰ کے زمانہ کی طرح ہوگا۔