حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 292 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 292

حیات احمد ۲۹۲ جلد پنجم حصہ دوم سَيُبْدِي لَكَ الرَّحْمَنُ مَقْسُومَ حِبِّكُمْ سَعِيدٌ فَلَا يُنسِهِ يَوْمٌ مُقَدَّرُ تجھ پر خدا تعالیٰ تیرے دوست محمد حسین کا مقسوم ظاہر کر دے گا۔سعید ہے پس روزِ مقد راُس کو فراموش نہیں کرے گا۔وَيُحْيِي بِأَيْدِى اللَّهِ وَاللَّهُ قَادِرٌ وَيَأْتِي زَمَانُ الرُّشْدِ وَالذَّنْبُ يُغْفَرُ اور خدا کے ہاتھوں سے زندہ کیا جائے گا اور خدا قادر ہے۔اور رشد کا زمانہ آئے گا اور گناہ بخش دیا جائے گا۔فَيَسْقُوْنَهُ مَاءَ الطَّهَارَةِ وَالتَّقَى نَسِيمُ الصَّبَاتَأْتِي بِرَيَّا يُعَطِرُ پس پاکیزگی اور طہارت کا پانی اسے پلائیں گے۔اور نسیم صبا خوشبو لائے گی اور معطر کر دے گی۔وَإِنَّ كَلَا مِی صَادِقٌ قَوْلُ خَالِقِي وَمَنْ عَاشَ مِنْكُمْ بُرْهَةٌ فَسَيَنْظُرُ اور میرا کلام سچا ہے اور میرے خدا کا قول ہے۔اور جو شخص تم میں سے کچھ زمانہ زندہ رہے گا وہ دیکھ لے گا۔اتَعْجَبُ مِنْ هَذَا فَلَا تَعْجَبَنُ لَّهُ كَلَامٌ مِّنَ الْمَوْلَى وَ وَحْيٌ مُطَهَّر کیا تو اس سے تعجب کرے گا پس کچھ تعجب نہ کر۔یہ خدا کا کلام ہے اور پاک وحی ہے۔وَمَا قُلْتُهُ مِنْ عِنْدِ نَفْسِى كَرَاجِمٍ أُرِيتُ وَ مِنْ أَمْرِ الْقَضَا اَتَحَيَّرُ اور میں نے اپنے ہی دل سے انکل سے بات نہیں کی۔بلکہ کشفی سلطور سے مجھے دکھلایا گیا اور میں اس سے حیران ہوں۔ا ( نوٹ از مرتب ) یہ کشف استفتاء صفحہ ۲۲ حاشیہ میں بدیں الفاظ مذکور ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کشف ظاہر کر رہا ہے کہ وہ بالآ خرایمان لائے گا۔مگر مجھے معلوم نہیں کہ وہ ایمان فرعون کی طرح صرف اس قدر ہوگا کہ امنت بِالَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَائِيلَ یا پرہیز گار لوگوں کی طرح وَالله اَعْلَمُ۔منہ استفتاء روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۱۳۰ حاشیه )