حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 291 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 291

حیات احمد ۲۹۱ جلد پنجم حصہ دوم الْقُرْآنِ۔فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودَهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ معلوم ہوتا ہے کہ آدمی دو تم ہیں۔ایک وہ کہ جانتے تو نہیں مگر ان میں ابھی انسانیت ہے۔دوسرے وہ جن کے آنکھ، کان فہم وغیرہ سب جاتے رہتے ہیں اور حِجَارَہ میں داخل ہیں۔وہ بھی جہنم میں داخل ہوں گے جو کہ سمجھے ہوئے تو ہیں مگر بعض تعلقات دنیاوی کی وجہ سے وہ قبول نہیں کرتے۔معلوم ہوتا ہے اس میں کوئی تجویز ہے اور اس کو ابھی مخفی رکھا ہے۔یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ترقی ہونے والی ہے اور اللہ کریم کچھ چشم نمائی کرنے والے ہیں۔اور یہ بھی فرمایا کہ جو کچھ ہمارے ارادہ میں ہے وہ ہو چکا اب ٹل نہیں سکتا۔“ البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ۱۱،۱۰۔تذکرہ صفحہ ۳۵۷، ۳۵۸ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) طاعون کا تذکرہ ہو پڑا۔فرمایا ایک بار مجھے یہ الہام ہوا تھا کہ ”خدا قادیان میں نازل ہوگا ، اپنے وعدہ کے موافق۔اور پھر یہ بھی تھا۔اِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ، ( الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ا۔تذکرہ صفحہ ۳۵۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء) ہی نتیجہ خلاف مراد ہوایا نکلا۔آخر کا لفظ ٹھیک یاد نہیں اور یہ بھی پختہ پتہ نہیں کہ یہ الہام کس امر کے متعلق ہے۔“ البدر جلد نمبر ۲ مورخہ ۷ / نومبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۶۔تذکره صفحه ۳۵۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء) فَقَدْ سَرَّنِى فِى هَذِهِ الصُّورِصُورَةً لِيَدْفَعَ رَبِّي كُلَّمَا كَانَ يَحْشُر پس ان صورتوں میں مجھے ایک طریق اچھا معلوم ہوا تا میرا خدا اُس طوفان کو دور کر دے جو اس نے اٹھایا ہے۔“ اعجازی احمد ضمیمه نزول المسح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۵۶) ( ترجمہ از مرتب) اور یا تو ہم تجھے وہ بعض وعدے دکھا دیں گے جو ہم نے سلسلہ سماویہ کے لئے کئے ہیں اور یا تجھے وفات دے دیں گے۔جو کچھ ہمارے ارادہ میں ہے وہ ہو چکا اب ٹل نہیں سکتا۔تو کہہ دے کہ میں تمہاری طرح ایک بشر ہوں جس پر وحی کی گئی ہے۔تحقیق ہمارا معبود ایک اللہ ہے اور تمام خیر قرآن میں ہے۔پس اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں اور جو کفار کے لئے تیار کی گئی ہے۔۲ (ترجمہ از مرتب ) سوائے مومنوں اور نیک اعمال کرنے والے۔