حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 289 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 289

حیات احمد ۲۸۹ جلد پنجم حصہ دوم فَحَدِّثُ اور ایک علو شیطان کا ہوتا ہے۔جیسے ابی وَاسْتَكْبَرَ اور اُس کے بارے میں ہے ام كُنتَ مِنَ الْعَالِينَ۔یہ اُس سے سوال ہے کہ تیرا علو تکبر کے رنگ میں ہے یا واقعی ہے۔خدا تعالیٰ کے بندوں کے واسطے بھی اعلی کا لفظ آیا اور ہمیشہ آتا ہے جیسے اِنَّكَ اَنْتَ الاعلی مگر یہ تو انکسار سے ہوتا ہے اور وہ تکبر سے ملا ہوا ہوتا ہے۔“ البدر جلد نمبر امورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحہ ۴۔تذکرہ صفحہ ۳۵۵ مطبوعه ۲۰۰۴ء) - (0) ۷ ارا کتوبر ۱۹۰۲ء فر مایا آج کوئی پہر رات باقی ہوگی کہ الہام ہوا۔إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مِنْ فِي الدَّارِ وَ لِنَحْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا۔وَكَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا۔عِنْدِي مُعَالَجَاتٌ ہے اور یہ بھی الہام ہوا۔مگر اصل لفظ یاد نہیں کہ ایمان کے ساتھ نجات ہے۔(البدر جلد نمبر ا مورخه ۳۱ را کتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵ - تذکره صفحه ۳۵۶،۳۵۵ مطبوعه ۲۰۰۴ء) (ب) ” میں نے اس الہام کو معمول کے موافق کتاب میں لکھ لیا اور پھر گھر میں مراد حضرت اُم المؤمنین علیہا السلام۔ایڈیٹر ) دریافت کیا کہ آج تم نے کوئی خواب دیکھا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی ایک خواب دیکھا ہے کہ ایک صندوق بذریعہ بلٹی آیا ہے جس کو شیخ رحمت اللہ نے بھیجا ہے اور وہ دوائیوں کا صندوق ہے۔حکیم فضل الدین کی بیوی اور کرو دائی پاس کھڑی ہیں۔جب اس کو کھولا گیا تو وہ لبالب دوائیوں سے بھرا ہوا تھا۔ڈبیاں ہیں، شیشیاں ہیں۔غرض پورے طور پر بھرا ہوا ہے گھاس پھوس کی جگہ بھی دوائیاں ہیں۔میں نے اس لحاظ سے کہ ان کے ایمان میں اور بھی ترقی ہو ، کہا کہ مجھے آج یہ الہام ہوا ہے اور میں نے وہ لکھا ہوا الہام اُن کو دکھا دیا۔خدا کی قدرت ہے کہ کیسا عجیب توارد ہے اِدھر الہام میں رَحْمَةً مِّنَّا اُدھر رویا میں دیکھا گیا ہے کہ رحمت اللہ نے بھیجا 1 ( ترجمہ از مرتب ) میں ہر ایک کی جودار میں ہے حفاظت کروں گا اور اُسے لوگوں کے لئے آیت بناؤں گا اور ہماری طرف سے رحمت ہوگی اور یہ بات اہل ہے۔تمام معالجات میرے پاس ہیں۔