حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 191 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 191

حیات احمد ۱۹۱ کچھ جھوٹے مدعی الہامات مقابلہ میں ناکام ایک کا ذب خلیفتہ المسیح ابن مریم جلد پنجم حصہ دوم سنت اللہ یہ بھی ہے کہ جب کوئی مامور دنیا میں آتا ہے اس کے مقابلہ میں بعض جھوٹے مامور و مرسل بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور وہ اپنی ماموریت کے اعلان اور بعض فرضی الہامات بھی پیش کرتے ہیں خود حضرت نبی کریم ہے کے عصر سعادت میں مسیلمہ کذاب جیسے شورہ پشت کھڑے ہوئے اور آخر قہر الہی کی بجلی نے انہیں ہلاک کر دیا اور وہ نا کام اور نامراد ہمیشہ کے لئے ہر زبان پر کذاب کا خطاب لے کر فوت ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد سعادت میں بھی بعض جھوٹے مسیح پیدا ہوئے اور انہوں نے بڑی بڑی لاف زنیاں کیں مگر مقابلہ میں خائب و خاسر ہو کر دنیا سے اٹھے۔اُن میں بعض ایسے بھی تھے جنہوں نے اوّلاً حضرت اقدس کی صداقت کو تسلیم کیا اور جب انہیں ان کی بیہودگیوں پر متنبہ کیا تو جھوٹے دعوی کر کے ہلاک ہو گئے۔اس ملک میں بھی اور اس کے باہر انگلستان اور امریکہ میں بھی جن کا ذکر دوسری جگہ آتا ہے ان میں سے ایک شخص فضل حق نامی مقابلہ میں اترا اور اس نے اعلان کیا کہ میں مسیح ابن مریم کا خلیفہ ہوں چونکہ وہ ایبٹ آباد میں امام مسجد تھا اور مولوی بھی تھا اس لئے مولوی محمد یا مین صاحب ساکن دانہ نے ( جو حضرت اقدس کے ایک مخلص مرید تھے ) اس کو پچھاڑ دیا۔وہ بٹالہ تک بھی آیا مگر قادیان آنے کا حوصلہ نہ ہوا۔بٹالہ میں جماعت کے ایک دوسرے مخلص نوجوان حضرت شیخ عبدالرشید صاحب نے بھی بھگا دیا۔اس نے ایک اشتہار شائع کیا اور اس کے جواب میں مولوی محمد یا مین صاحب مغفور نے مندرجہ ذیل جواب شائع کیا۔