حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 186 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 186

حیات احمد تمہیدی نوٹ ۱۸۶ ۱۹۰۲ء اور ۱۹۰۳ء کے حالات جلد پنجم حصہ دوم پہلے بھی کئی بار مجھے اس امر کی توضیح کرنی پڑی ہے کہ حضرت اقدس کی زندگی میں ایک انتہائی مصروف زندگی تھی چونکہ آپ کے ذریعہ اسلام کا غلبہ کل ادیان پر براہین اور نشانات کے ذریعہ (جو آپ کی تائید میں ظاہر ہوئے ) ہونے والا تھا اس لئے ہر طبقہ اور فرقے کے لوگ اندرونی اور بیرونی آپ کی مخالفت اور مقابلہ میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نکل آئے تھے اس لئے آپ ساری مذہبی دنیا اور اپنے مخالفین کو چیلنج دے رہے تھے مگر بقول حضرت آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے اس حرب عقائد عمومی میں آپ شب و روز مصروف تھے اور اس کا نتیجہ یہ لازمی تھا کہ آپ کی تصنیفات کے سلسلہ میں اکثر ایک کے ختم ہونے سے پہلے ایک اور اہم امر پیش آ گیا اور اس طرح پر مختلف محاذوں پر جن کی نوعیت جدا گانہ تھی آپ کو مقابلہ کے لئے نکلنا پڑا۔پس میں یہ التزام نہیں کر سکتا کہ ترتیب وار واقعات اور حالات کو بیان کروں۔مہمانوں کی آمد اور لنگر خانہ کی ضروریات حضرت اقدس کو ابتدا ہی میں یہ الہام ہوا تھا کہ دور دراز سے تیرے پاس مہمان آئیں گے اور ایسا ہی دور دراز سے ہر قسم کے تحائف اور مہمانوں کی ضروریات کا سامان آئے گا بلکہ ابھی براہین احمدیہ کی تالیف کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا کہ آپ کو رویا میں ایک فرشتہ نے نان دیا اور کہا یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لئے ہے اور فتح اسلام میں سلسلہ کی ضروریات کے لئے مختلف مدات