حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 185 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 185

حیات احمد ۱۸۵ جلد پنجم حصہ دوم جلسہ سالانہ کا التوا دسمبر کے آخر میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کا سالانہ جلسہ ہوا کرتا تھا اور اب بھی ہوتا ہے مگر اس سال طاعون کی شدت تھی اور مختلف مقامات سے احباب جمع ہوتے تھے اس لئے حفظ ما تقدم کی شرعی ہدایات کے موافق آپ نے اس سال جلسہ کا التوا کر دیا پھر بھی بعض احباب اس موقع پر بھی تعطیلات کی وجہ سے اجازت لے کر آ گئے خود حضرت نے التوائے جلسہ کا اعلان فرمایا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اعلان چونکہ آجکل مرض طاعون ہر ایک جگہ بہت زور پر ہے اس لئے اگر چہ قادیان میں نسبتا آرام ہے لیکن مناسب معلوم ہوتا ہے کہ برعایت اسباب بڑا مجمع جمع ہونے سے پر ہیز کی جاوے اس لئے یہی قرین مصلحت معلوم ہوا کہ دسمبر کی تعطیلوں میں جیسا کہ پہلے اکثر احباب قادیان میں جمع ہو جایا کرتے تھے اب کی دفعہ وہ اس اجتماع کو بلحاظ مذکورہ بالا ضرورت کے موقوف رکھیں اور اپنی اپنی جگہ پر خدا سے دعا کرتے رہیں کہ وہ اس خطر ناک ابتلا سے ان کو اور ان کے اہل وعیال کو بچاوے۔مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸؍ دسمبر ۱۹۰۲ء تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۵۱ - مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۵۷۸ طبع بار دوم )