حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 174
حیات احمد ۱۷۴ جلد پنجم حصہ دوم اس اشتہار کا موضوع صرف یہ ہے کہ کیا حضرت مرزا صاحب نے اسی نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔جس نے حضرت نبی کریم ﷺ پرختم ہو کر آپ کو قرآن کریم میں خاتم النبیین قرار دیا۔اور اس کے فیوضات و برکات کو بند کر دیا اگر نہیں تو ان فیوضات کی کیا صورت ہے؟ بہر حال اس اشتہار کوغور سے پڑھنے پر تمام حقیقت کھل جاتی ہے جس سے ختم نبوت کے کمالات اور ثمرات و فیوض کا ثبوت ملتا ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ایک غلطی کا ازالہ ہماری جماعت میں سے بعض صاحب جو ہمارے دعوئی اور دلائل سے کم واقفیت رکھتے ہیں جن کو نہ بغور کتابیں دیکھنے کا اتفاق ہوا اور نہ وہ ایک معقول مدت تک صحبت میں رہ کر اپنی معلومات کی تکمیل کر سکے وہ بعض حالات میں مخالفین کے کسی اعتراض پر ایسا جواب دیتے ہیں کہ جو سراسر واقعہ کے خلاف ہوتا ہے اس لئے باوجود اہل حق ہونے کے ان کو ندامت اٹھانی پڑتی ہے۔چنانچہ چند روز ہوئے ہیں کہ ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں ہے۔حق یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوئی ہے اس میں ایسے لفظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں نہ ایک دفعہ بلکہ صدہا دفعہ۔پھر کیونکر یہ جواب صحیح ہوسکتا ہے کہ ایسے الفاظ موجود نہیں ہیں بلکہ اس وقت تو پہلے زمانہ کی نسبت بھی بہت تصریح اور توضیح سے یہ الفاظ موجود ہیں اور براہین احمدیہ میں بھی جس کو طبع ہوئے بائیس برس ہوئے یہ الفاظ کچھ تھوڑے نہیں ہیں چنانچہ وہ مکالماتِ الہیہ جو