حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 8
حیات احمد جلد پنجم حصہ دوم بالآ خر میں ان چند دوستوں کے لئے (جو اس سلسلہ تالیف میں میرے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ) احباب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں ان کے اسماء حسب ذیل ہیں۔(۱) حضرت سیٹھ عبداللہ بھائی امیر جماعت حیدر آباد و سکندر آباد دو جلد کے لئے ( پچاس روپے) دیتے ہیں۔(۲) مکرم سید حسین صاحب ہر اشاعت کی دس جلدیں تقسیم کے لئے لیتے ہیں۔(۳) مکرم مولوی سیٹھ معین الدین امیر جماعت جنتہ کنٹہ ۲ جلد لیتے ہیں۔(۴) مکرم مولوی عبدالحی ابن حضرت سیٹھ حسن بیا دگیر ۱۵ جلد (۵) الحاج میر کلیم اللہ شیموگہ ۲ جلد (۶) مکرم ڈاکٹر محمد لطیف جے پور ۲ جلد (۷) مکرم ڈاکٹر منصوراحمد بہار ۲ جلد دراصل یہ مستقل خریدار ہیں اگر ہر احمدی انجمن حضرت امیر المومنین کی خواہش کے پیش نظر با قاعده خریدار ہو جائے تو یہ کام جلد اور بہترین طریق پر ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ احباب کو اس کی ضرورت محسوس کرنے کی توفیق دے۔آمین خاکہ ـار عرفانی الاسدی ور ستمبر ۱۹۵۵ء